اجے دیوگن کے بھائی انل دیوگن انتقال کر گئے

،تصویر کا ذریعہJEETU SAVLANI
بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کے بھائی انتقال کر گئے ہیں۔
اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر اپنے بھائی انل دیوگن کی موت کی خبر دی۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اجے نے لکھا کہ 'کل رات میں نے اپنے بھائی انل دیوگن کو کھو دیا۔ ان کی بے وقت موت نے ہمارے دلوں کو غمگین کر دیا ہے۔ ہمیں شدت سے ان کی کمی محسوس ہوگی'۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی عمر 45 برس تھی۔
انل دیوگن کی موت کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے سبب دعائیہ تقریب کا اہتمام نہیں کیا جا رہا۔
انل دیوگن بھی اپنے بھائی کی ہی طرح فلم انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں۔ انھوں نے اجے کی جانب سے حوصلہ افزائی کے بعد کئی فلموں میں سنیل اگنی ہوتری اور انیس بزمی جیسے فلمسازوں کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
انھوں نے پہلی بار بطور ہدایت کار فلم ’راجو چاچا‘ بنائی تھی جس میں اجے دیوگن کے ساتھ کاجول مرکزی کردار میں تھیں۔ ان کی آخری فلم اجے اور سوناکشی سنہا کے ساتھ 'سن آف سرادر' تھی جس میں انھوں نے بطور کری ایٹو ڈائریکٹر کام کیا تھا۔
اجے دیوگن اور انل دیوگن بالی ووڈ کے مشہور ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن کے بیٹے ہیں جنہوں نے بعد میں فلمیں بھی ڈائریکٹ کیں۔ ویرو دیوگن نے اپنے کریئر کا آغاز 1974 میں فلم روٹی کپڑا اور مکان سے کیا تھا اور 80 سی زیادہ فلموں میں ایکشن سین ڈائریکٹ کیے۔ ویرو دیوگن گزشتہ سال مئی میں انتقال کر گئے تھے۔





