دنیا میں سب سے چھوٹا قد رکھنے والے شخص کا نمونیا سے انتقال

کھگیندرا تھاپا ماگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکھگیندرا تھاپا ماگر قد کے اعتبار سے دنیا کے کوتاہ ترین قامت کے مالک تھے

دنیا کے سب سے زیادہ چھوٹے قد کے شخص کا 27 برس کی عمر میں نمونیا کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔

کھگیندرا تھاپا ماگر کا قد محض دو فٹ اور دو عشاریہ چار ایک انچ (2'2.41") تھا جو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق چلنے کے قابل کسی بھی شخص کا سب سے کم قد ہے۔

لواحقین کے مطابق ان کا انتقال جمعہ 17 جنوری کو نیپال کے ایک اسپتال میں ہوا۔

ان کا تعلق نیپال سے تھا اور ان کی عمر 27 برس تھی۔

کھگیندرا تھاپا ماگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

خراج عقیدت

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیپال میں کھگیندرا تھاپا ماگر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلوس

چھوٹے قد کا اعزاز

سنہ 2010 میں اپنے سب سے چھوٹے قد کی وجہ سے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کروانے کے بعد وہ دنیا بھر میں لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنے اور یورپ اور امریکا سمیت کئی ملکوں میں ٹی وی شوز میں حصہ لیا۔

کم قامتی کا ریکارڈ اپنے نام کرواتے وقت ان کی عمر 18 برس تھی۔

کھگیندرا تھاپا ماگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکھگیندرا تھاپا ماگر 18 سال کی عمر میں اپنی ماں کی گود میں

ان کا قد چھوٹا مگر حوصلہ ہمالیہ پہاڑ کی طرح بلند تھا۔ انعام ملنے کے بعد انھوں نے کہا تھا، ’میں خود کو چھوٹا انسان نہیں سمجھتا۔ میں بڑا انسان ہوں۔ مجھے امید ہے کہ یہ اعزاز میرے اور میرے خاندان کے لیے ایک اچھے گھر کے حصول میں مددگار ہوگا۔‘

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ان کے انتقال پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماگر نے 'زندگی سے بھر پور لطف اٹھانے کے راستے میں اپنی کوتاہ قامتی کو حائل نہیں ہونے دیا۔'

کھگیندرا تھاپا ماگر کی زندگی تصاویر میں

کھگیندرا تھاپا ماگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلندن میں ایک برطانوی باڈی بلڈر کے ساتھ
کھگیندرا تھاپا ماگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیو یارک میں
کھگیندرا تھاپا ماگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن’بی لِیو اِٹ اور ناٹ‘ یعنی آپ مانیں یا نہ مانیں کے مصنف کے ساتھ ۔ کتاب میں کھگیندرا تھاپا ماگر کا ذکر بھی ہے
کھگیندرا تھاپا ماگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیو یارک کے ٹائم سکوائر میں
کھگیندرا تھاپا ماگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندنیا کے طویل قامت شخص کے مجسمے کے ساتھ
نابغۂ روزگار افراد

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکھگیندرا تھاپا ماگر اپنی طرح کے نابغۂ روزگار لوگوں کے ساتھ
کھگیندرا تھاپا ماگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ میں
کھگیندرا تھاپا ماگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیپال کی حسیناؤں کے ساتھ
کھگیندرا تھاپا ماگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپیرس کے ایک کیفے میں
کھگیندرا تھاپا ماگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

کھگیندرا تھاپا ماگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

کھگیندرا تھاپا ماگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images