ارنب گوسوامی پر سوشل میڈیا میں پھر بحث

ارنب گوسوامی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

اںڈیا میں متنازع نیوز اینکر ارنب گوسوامی کو ملک کی سب سے بڑی نیوز براڈکاسٹرز فیڈریشن کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ریپبلک ٹی وی چینل کے ایڈیٹر ان چیف کو نیوز براڈکاسٹرز کی تنظیم این بی ایف کے گورننگ بورڈ کا صدر متفقہ رائے سے منتخب کیا گیا ہے۔

ہر چند کہ اس کا باضابطہ اعلان تنظیم سنہ 2020 میں جنوری کے آخر میں کرے گی لیکن اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر شدید مباحثہ جاری ہے۔

این بی ایف 78 نیوز چینلز کی خود ضابطہ کار تنظیم ہے جو کہ 14 زبانوں میں ملک کی 25 ریاستوں میں خبریں نشر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خبررساں ادارے کے مطابق ارنب گوسوامی نے بلا مخالفت منتخب ہونے پر کہا 'مجھ میں اعتماد ظاہر کرنے کے لیے میں انڈیا کے آج تک کے سب سے بڑے براڈکاسٹر گروپ کا شکرگزار ہوں۔ این بی ایف ایک گیم چینجر ہے اور یہ حیرت انگیز بات ہے کہ اتنے زیادہ چینلز کے مالکان اور اعلی عہدیدار اتنی جلدی ایک ساتھ آئے اور این بی ایف کو حقیقت کا روپ دیا۔'

ارنب

،تصویر کا ذریعہTimesnow

انھوں نے کہا کہ 'دہلی کے چند چینلز کی پکڑ نے بہت دنوں تک جھوٹے دعوے کر رکھے تھے کہ وہ انڈین براڈکاسٹنگ کی نمائندگی کرتے ہیں۔'

ارکان نے چار نائب صدور کا بھی انتخاب کیا جن میں آرٹیل کمیونیکیشن کے بانی جگی منگت پانڈا، فورتھ ڈائمنشن میڈیا کے شنکر بالا، پراگ نیوز کے سربراہ اور منیجنگ ڈائریکٹر سنجیو ناراین اور آئی ٹی وی نیٹورک کے کارتیکیہ شرما شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں بعض حلقے سے ارنب گوسوامی کو مبارک باد پیش کی جار ہی ہے وہیں بہت سے لوگ ان کی مخالفت کرتے بھی نظر آ رہے ہیں اور سبھی اس خبر پر اپنی اپنی طرح رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔

دیسی بھائی آئنسٹائن کی ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter

دیسی پالیٹکس نامی ایک صارف نے لکھا: 'تو ارنب گوسوامی نیوز براڈکاسٹرز فیڈریشن کی گورننگ بورڈ کے صدر سیلیکٹ معاف کیجیے گا ایلیکٹ ہوئے۔' اس کے ساتھ انھوں نے ایک انٹرویو کا کلپ بھی پیش کیا ہے اور لکھا ہے کہ ایک فخر کرنے والے دائیں بازو کے شخص بیف فرائی پسند کرتے ہیں۔۔۔ جی ہاں ارنب گوسوامی کو بیف فرائی بہت پسند ہے۔'

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

اِن اَن پلگڈ نامی صارف نے لکھا ہے کہ 'ارنب گوسوامی میں جو حرف 'جے' ہے وہ جرنلزم کے لیے ہے۔'

ارون میگھوال نامی شخص نے لکھا: 'آپ کا شکریہ مودی جی کہ آپ نے ارنب گوسوامی کو وزیر کابینہ نہیں بنایا۔'

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

بہت سے لوگوں نے لکھا ہے کہ ارنب گوسوامی کو بروقت ان کی وفاداری کا صلہ مل گیا۔ جبکہ بہت سے لوگوں نے لکھا کہ اب کان میں پلگ لگانے کا وقت آ گیا ہے۔ کان کا ذکر اس لیے کیا جا رہا ہے کہ ارنب گوسوامی کا شو بہت ہی پرشور ہوتا ہے اور اس میں ان کی آواز سب سے بلند ہوتی ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

امیت کوٹھاری نامی ایک صارف نے لکھا: 'ارنب گوسوامی کو مبارکباد۔۔۔ جنھوں نے رپورٹنگ کے طریقے بدل دیے، ایڈیٹروں کو خبر کے لیے دوڑا دیا۔۔۔ آپ جس طرح چیختے ہیں وہ نا پسند ہو سکتا ہے لیکن جس طرح آپ سوال کرتے ہیں اور اپنے پینلسٹ کو 'گھیرتے' ہیں اسے واقعی پسند کرتا ہوں۔'

وکرانت کی ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter

وکرانت ہیگڑے نام کے ایک صارف نے بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم 'پی کے' کا وہ منظر پیش کیا ہے جس میں عامر خان کرۂ ارض چھوڑ کر جا رہے ہیں اور لکھا ہے کہ ارنب گوسوامی کو صدر بنتا دیکھ کر ان کا پہلا تاثر یہ ہے کہ 'ای گولا میں اب نہیں رہنا'۔

بہت سارے لوگوں نے دوسرے چینلوں کے اینکروں کی تصویر بھی پیش کی ہے اور لکھا ہے کہ ان لوکوں کے لیے یہ برنول کا وقت ہے یعنی جلے پر مرہم کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل جب نہرو میموریل میوزیم اور لائبریری سوسائٹی میں چار نئے لوگوں کو رکن نامزد کیا گیا تھا جس میں ارنب گوسوامی بھی شامل تھے اس وقت بھی سوشل میڈیا میں ارنب ٹرینڈ کر رہے تھے اور کہا جا رہا تھا کہ انھیں 'حکومت کی وفاداری کا صلہ ملا ہے۔'