انڈیا: انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز، تصویری جھلکیاں
انڈیا میں انتخابات کا آج دوسرا مرحلہ ہے اور اے ایف پی کے مطابق 15 کروڑ سے زائد لوگ اس مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ انڈیا کی 12 ریاستوں میں اس انتخابی مرحلے کا انعقاد کرایا جا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
سرینگر میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق سرینگر کے حساس علاقوں میں پولنگ مراکز سنسان تھے تاہم گاندربل اور بڈگام کے نواحی علاقوں میں اکا دُکا پولنگ مراکز پر لوگ ووٹ ڈالنے جارہے تھے۔
بھارتی پارلیمان کے لئے ہورہے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشمیر اور جموں کی ایک ایک نشست کے لئے آج ووٹنگ ہورہی ہے۔

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام میں دوسرے مرحلے کی پولنگ میں پانچ پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ریاست کے 40 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کو شہریت کی فہرست سے باہر رکھا گیا ہے تاہم انھیں رواں پارلیمانی انتخابات میں ووٹ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈیا میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 97 پارلیمان کی نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ مغربی بنگال کے علاقے سلی گُری کے ایک پولنگ سٹیشن پر ووٹروں کی ایک لمبی قطار انتخابی عمل میں اپنا حصہ ڈالنے کے منتظر۔

،تصویر کا ذریعہAFP
سات مرحلوں پر مشتمل یہ الیکشن 19 مئی تک جاری رہے گا جب کہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہو گا۔ اس الیکشن کو ملک کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی پر ریفرینڈم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق سکیورٹی اداروں نے سرینگر کی سیٹ کو نہایت حساس قرار دیتے ہوئے بھاری تعداد میں پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ سرینگر، گاندربل اور بڈگام کے تینوں اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ کو معطل کیا گیا ہے۔


،تصویر کا ذریعہAFP
انڈیا کے یہ 17ویں عام انتخابات ہیں۔ ان انتخابات میں 90 کروڑ کے لگ بھگ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور اسے دنیا کا سب سے بڑا الیکشن قرار دیا جا رہا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہAFP
.








