انڈیا: عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز، تصویری جھلکیاں

انڈیا میں 17ویں عام انتخابات کا آغاز ہو کیا ہے۔ ان انتخابات میں 90 کروڑ کے لگ بھگ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور اسے دنیا کا سب سے بڑا الیکشن قرار دیا جا رہا ہے۔

دہلی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشندہلی میں مظاہرہ کرنے والے ایک نوجوان کو پولیس اٹھا کر لے جا رہی ہے
احمد آباد

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناحمد آباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کے کٹ آؤٹ پکڑے ایک ریلی میں حصہ لیتے ہوئے
اسام

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنریاست اسام کے شہر سموگوری میں مسلمان خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے لائن میں کھڑی ہیں
جایالالیتھا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنالیکشن کمیشن کا ایک اہلکار مرحوم سیاست دان جایالالیتھا کا پوسٹر اتار رہے ہیں
پارٹیوں کے پوسٹر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنالیکشن سے پہلے لوگوں نے بڑی تعداد میں اپنی من پسند پارٹیوں کے پوسٹر اور ماسک خریدے
جموں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے جموں کے ایک گاؤں میں خواتین اپنے شناختی کارڈ لیے کھڑی ہیں
ای وی ایم

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنان انتخابات میں وسیع پیمانے پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین یا ای وی ایم کا استعمال بھی ہوا، تاہم ان پر کافی تنقید بھی کی گئی ہے
راہل گاندھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپرینکا اور راہل گاندھی اپنے حامیوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے۔ راہل نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمعرات کو امیٹھی میں جمع کروائے
سکیورٹی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنزیادہ تر پولنگ سٹیشنز پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں