ممبئی میں ٹرین سے پھسلنے والی لڑکی جسے ساتھ کھڑے مسافروں نے بچا لیا

ٹرین
،تصویر کا کیپشنلڑکی کے ٹرین سے گرنے اور ساتھ کھڑے ہوئے مسافروں کے اسے بچانے کے مناظر

حال ہی میں سوشل میڈیا پر انڈیا سے ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی میں چلتی ہوئی ٹرین پر سے ایک لڑکی پھسل گئی لیکن ساتھ کھڑے ہوئے مسافروں نے چابک دستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گرنے سے بچا لیا۔

یو ٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی ممبئی کی ایک ٹرین کے دروازے پر ساتھی مسافروں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس نے کانوں میں ہیڈ فون لگائے ہوئے ہیں۔

اچانک برابر کی پٹری پر سے تیزی سے ایک ٹرین گزرتی ہے جس کی وجہ سے یہ لڑکی لڑکھڑا کر ٹرین سے پھسل جاتی ہے لیکن ساتھ کھڑے مسافروں نے پھرتی دکھاتے ہوئے اسے دبوچ لیا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

ٹرین پر واپس آنے کے بعد اس کے چہرے پر حیرانگی نظر آتی ہے جس کے بعد وہ نیچے بیٹھ گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ وہ فون پر بات کر رہی تھی جب وہ پھسل گئی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ واقعہ کب پیش آیا لیکن ٹرین پر لگا نشان یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ ممبئی کی سینٹرل ریلویز میں پیش آیا۔