انڈیا میں دوران پرواز پائلٹ کی غلطی سے درجنوں مسافر زخمی

جیٹ ایئر ویز

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنجیٹ ایئر ویز انڈیا کی ایک بڑی ایئر لائن ہے

انڈیا میں دوران پرواز پائلٹ کی جانب سے جہاز کے اندر دباؤ کو برقرار رکھنے کے سوئچ کو آن نہ کرنے کی وجہ سے 30 سے زیادہ مسافروں کی ناک اور کانوں سے خون نکلنا شروع ہو گیا۔

جیٹ ایئر ویز کی فلائٹ 9 ڈبلیو 697 ممبئی سے جے پور جا رہی تھی اور پرواز کی تھوڑی دیر بعد حادثہ پیش آنے کی وجہ سے طیارے کو واپس لینڈ کرنا پڑا۔

طیارے میں سوار مسافروں نے ویڈیوز کو ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے جس میں مسافروں کے لیے آکسیجن ماسک دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس بارے میں مزید پڑھیے

جیٹ ایئر ویز کے بوئنگ 737 جہاز میں 166 مسافر سوار تھے۔ شہری ہوا بازی کے وزیر کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مسافر دریشک ہیتھی نے طیارے کے اندر سے ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں ہوا کا دباؤ کم ہونے کے بعد آکسیجن ماسک باہر نکل آئے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

Presentational white space

ایک دوسرے مسافر سیتش نائر نے ایک تصویر ٹویٹ کی ہے جس میں خود ان کے ناک سے خون بہہ رہا ہے اور ساتھ شکایت کر رہے ہیں کہ ایئر لائن نے مسافروں کی حفاظت کو بالکل نظر انداز کر دیا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

Presentational white space
X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

Presentational white space

انڈیا میں شہری ہوا بازی کے نگران ادارے کے سینیئر اہلکار للت گپتا نے انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ جہاز کا عملہ دوران پرواز جہاز میں ہوا کے دباؤ کو برقرار رکھنے کا سوئچ آن کرنا بھول گیا تھا۔

جیٹ ایئر ویز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کی صبح کیبن کے اندر ہوا کا دباؤ کم ہونے کے نتیجے میں پرواز واپس بلائی گئی اور انھیں مسافروں کو پہنچنے والی تکلیف پر شرمندگی ہے۔

بیان کے مطابق بوئنگ 737 میں 166 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے اور یہ پرواز بحفاظت ممبئی لینڈ کر گئی اور مسافروں کو ٹرمینل پر منتقل کیا گیا جہاں ان مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جنھوں نے کان اور ناک سے خون بہنے کی شکایت کی تھی۔

جنوری میں جیٹ ایئر ویز میں دو پائلٹس کو ان اطلاعات کے بعد گراؤنڈ کر دیا تھا کہ لندن سے ممبئی پرواز کے دوران ان کی کاک پٹ میں لڑائی ہوئی تھی۔ اس پرواز پر 324 مسافر سوار تھے اور یہ حفاظت سے لینڈ کر گئی تھی۔

line