انڈیا: پرواز کے دوران انڈیا کے مسافر طیارے کی کھڑکی ٹوٹ گئی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا کی سرکاری ایئرلائنز ایئر انڈیا کے ساتھ گذشتہ دنوں ایک عجیب حادثہ پیش آیا۔
انڈیا کی سرکاری نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ايئر انڈیا کے امرتسر سے دارالحکومت دہلی جانے والے طیارے میں مسافر اس وقت پریشان ہو گئے جب طیارے کی ایک کھڑکی نکل کر مسافروں پر آن گری۔
اس طیارے میں اس وقت کم از کم 240 مسافر سوار تھے جن میں سے تین کو زخم آئے۔
ایئر انڈیا کے علاوہ شہری ہوا بازی کا ضابطہ کار ادارہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ايشن اور ايئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بورڈ اس واقعے کی تحقیق کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ واقعہ 19 اپریل کو پیش آيا تھا اور حکام کے مطابق اس کے بعد طیارے میں افرا تفری پھیل گئی۔
امرتسر سے دلی کا سفر تقریباً 35 منٹ میں طے ہوتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے تقریباً 15 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد طیارے کو یہ حادثہ پیش آیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پی ٹی آئی کے مطابق اس سلسلے میں تقریباً 50 سیکنڈ پر مبنی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک ایئر ہوسٹس کو کھڑکی کو واپس اسی جگہ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک معمر خاتون کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ یہ خاتون اس کھڑکی کے پاس بیٹھی تھیں جو اندر کی جانب گر رہی تھی۔
یہ ویڈیو کلپ وٹس ایپ گروپس میں تیزی سے گردش کر رہا ہے اور انڈین میڈیا ٹائمز ناؤ کے مطابق یہ حادثہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر کو پیش آيا۔
ایک شخص ہرش گوئنکا نے لکھا: ’مسافر زخمی تھے۔ کھڑکی گر گئی تھی، مسافر چیخ و پکار کر رہے تھے۔۔۔ لیکن ساتھی مسافر ویڈیو بنانے میں لگے رہے۔ ہم لوگ عجیب ہو گئے ہیں۔'
خیال رہے کہ ایئر انڈیا ان دنوں مالی مشکلات سے دو چار ہے اور گذشتہ ماہ ہی حکومت نے 50 ہزار کروڑ روپے کے مالی خسارے والی ایئر لائنز کے بڑے حصے کو بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نریندر مودی کی حکومت اس کے 76 فیصد حصے کو فروخت کرنے کی تیاری میں ہے۔
Testing please ignore below:
Quote text
میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ حکام نے صرف میرے ووٹ کے لیے پولنگ سٹیشن بنایا
Source
بھارت داس درشن داس
Source description
اکلوتا ووٹر









