انڈیا کی پہلی خاتون لڑاکا پائلٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کی فضائیہ میں خواتین پائلٹس کو شامل کیے جانے کے بعد انڈیا کی فضائیہ نے بھی خواتین کو لڑاکا پائلٹس کی حیثیت سے شامل کرنا شروع کر دیا ہے اور بایوانی چترویودی انڈیا کی پہلی خاتون لڑاکا پائلٹ بن گئی ہیں۔
انڈین فضائیہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق 24 سالہ ایوانی نے رواں ہفتے مگ 21 لڑاکا طیارہ تیس منٹ تک اڑا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انڈین فضائیہ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کا لڑاکا پائلٹ بننا ملک کی مسلح افواج کی تاریخ میں ایک بڑا دن ہے۔
ایوانی چترویودی کا شمار انڈیا کی فضائیہ میں شمولیت اختیار کرنے والی پہلی خاتون پائلٹوں میں ہوتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
انڈیا کی فضائیہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایک تصویر جاری کی گئی ہے۔ اگرچہ ایوانی نے یہ پرواز رواں ہفتے پیر کو کی تھی لیکن اس کے حوالے سے سرکاری موقف جمعرات کو سامنے آیا ہے۔
ایوانی کے علاوہ دو مزید خاتون پائلٹس بھاونا کانتھ اور موہانا سنگھ کی بھی تربیت جاری ہے اور وہ جلد ہی لڑاکا طیارہ اڑائیں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان کی فضائیہ میں اس وقت تقریباً 20 خاتون لڑاکا پائلٹس خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پاکستان نے سنہ 2006 میں خاتون لڑاکا پائلٹوں کی بھرتی شروع کی تھی۔









