اچھی فصل کو نظرِ بد سے بچانے کے لیے سنی لیونی

،تصویر کا ذریعہSUNNYLEONE/fACEBOOK
اپنے کھیت میں اداکارہ سنی لیونی کا پوسٹر لگانے والا ایک کاشتکار آج کل خبروں میں ہے جس کا نام ہے چینچو ریڈی۔ ریاست آندھر پردیش کے ایک گاؤں میں رہنے والے ریڈی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سنی کا یہ پوسٹر اپنی شاندار فصل کو بری نظر سے بچانے کے لیے لگایا ہے۔ان کے پاس دس ایکڑ زمین ہے جس پر وہ بینگن ، گوبی، مرچ اور بھنڈی جیسی سبزیوں کی کاشت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سال فصل بہت اچھی ہوئی ہے اور وہاں سے گزرنے والے تمام لوگ ان کی فصل کو دیکھ رہے ہیں انہوں نے لوگوں کی توجہ اپنی فصل سے ہٹانے کے لیے سنی کا پوسٹر لگایا ہے تاکہ لوگ ان کی فصل کے بجائے سنی کو دیکھیں۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ ان کا یہ فارمولہ کام کر رہا ہے اور لوگوں کی بری نظر اب ان کی فصل سے ہٹ گئی ہے۔
جنوبی بھارت میں یہ عقیدہ عام ہے کہ گھر کے باہر کوئی ڈراؤنی مورتی یا نظر بٹو لگانے سے 'بری نظر 'نہیں لگتی اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ'بری نظر' لگنے سے فصل خراب ہو جاتی ہے۔
ریڈی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس میں تھوڑی تبدیلی کی اور سنی کی خوبصورت تصویر لگا دی اور یہ طریقہ کام کر رہا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس طرح کے عقائد کی تنقید کرتے ہوئے ایک اور کسان گوگی نینی بابو کا کہنا ہے کہ اس سب بے بنیاد ہے کسی کی نظر سے فصل کیسے خراب ہو سکتی ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ سب اندھے عقائد کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس پوسٹر کی وجہ سے کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین مزدور بھی پریشان ہوں گی۔







