انڈیا میں ہر 15 منٹ میں ایک بچہ جنسی زیادتی کا شکار ہوتا ہے: رپورٹ

،تصویر کا ذریعہAFP
انڈیا کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر 15 منٹ میں ایک بچہ جنسی زیادتی کا شکار ہوتا ہے۔
یہ اعداد و شمار انڈیا کے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو نے جاری کیے ہیں۔ اس ڈیٹا کے مطابق بچوں کے خلاف جرائم کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
چند ماہ قبل 10 سالہ بچی جس کو ریپ کیا گیا تھا اس کو بچہ گرانے نہیں دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے اخباروں کی سرخیاں میں آنے کے بعد سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مسئلہ پر بحث چھڑی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیے

،تصویر کا ذریعہNot Specified
اس بچی کے دو رشتہ داروں کو ریپ کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انڈیا کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سال سنہ 2016 میں جرائم کے اعداد و شمار کی رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ کے مطابق بچوں کے خلاف جرائم کے تقریباً ایک لاکھ سات ہزار واقعات پیش آئے۔
ان واقعات میں 36 ہزار واقعات بچوں کے ساتھ جنسی جرائم سے متعلق ہیں۔
بی بی سی کی گیتا پانڈے نے بتایا کہ دنیا بھر میں بچوں کے خلاف جنسی زیادتی سمیت سب سے زیادہ جرائم انڈیا میں ہوتے ہیں۔
انڈیا کی وزارت برائے خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی 2007 کی رپورٹ کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے 53 فیصد بچوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔







