آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈین لڑکی کی ٹویٹ مودی اور سلمان سے زیادہ مقبول
انڈیا کی ایک لڑکی کے ٹویٹ کو ٹوئٹر پر دوبارہ اتنی بار ٹویٹ کیا گيا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، سلمان خان کے ریکارڈ کو بھی اس نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انڈیا میں شاید اس لڑکی سے آگے اب بس شاہ رخ خان ہی ہیں۔
ٹوئٹر کے candinam ہینڈل سے نمرتا نے ٹویٹ کیا تھا: 'اپنے ایکس سے 10 سال بعد بات کی۔ اس نے پوچھا، مس یا مسز؟ میں نے جواب دیا: 'ڈاکٹر'۔
آپ کو اس ٹویٹ میں شاید کچھ خاص نظر نہ آئے لیکن اس ٹویٹ کو 40 گھنٹوں کے اندر تقریباً 96 ہزار بار ری ٹویٹ کیا گيا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹویٹ کو نمرتا دتہ نے thescribstories سے کاپی پیسٹ کیا تھا۔
ابتدا میں تو وہ اسے اپنا بتا رہی تھیں لیکن بعد میں یہ تسلیم کیا کہ یہ الفاظ انھوں نے کہیں سے نقل کیے ہیں۔
اس سے پہلے انڈیا میں کوئی بھی ٹویٹ، جو سب سے زیادہ بار ری ٹویٹ کیا گيا، وہ وہ شاہ رخ خان کا ایک ٹویٹ تھا۔ شاہ رخ نے گلوکار زين ملک کے ساتھ ایک سیلفی لی تھی جس کو تقریباً 1 لاکھ 51 ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا تھا۔
2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اچھے دنوں کے تعلق سے جو ٹویٹ کیا تھا، وہ 90 ہزار بار ری ٹویٹ ہوا تھا۔
سلمان خان کی بھی ایک ٹویٹ کو تقریباً 45 ہزار ار ری ٹویٹ کیا گیا تھا۔
دیگر ممالک کی ٹویٹر کی بات کریں تو 2014 آسكرز میں ٹویٹ کی جانے والی سیلفی تقریباً 32 لاکھ 87 ہزار بار ری ٹویٹ کی جا چکی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حال ہی میں امریکی صدر براک اوباما کا 11 جنوری کو کیا جانے والا ٹویٹ بھی تقریباً 9 لاکھ بار ری ٹویٹ کیا گیا تھا۔
نمرتا کے ٹویٹ کے بہانے بہت سے دیگر لوگوں کو بھی اپنی تخلیقی صلاحیت ظاہر کرنے کا موقع مل گیا۔
بہت سے ٹویٹر صارفین نے ' Spoke to my ex after 10 years' یعنی اپنے ایکس سے 10 برس بعد بات کی' لائن کے ساتھ کچھ نئے ٹویٹ کیے ہیں۔
پیروڈی ہینڈل نیتا جی نے ٹویٹ کیا: 'اپنے ایکس سے 40 سال بعد بات کی۔ اس نے پوچھا مس یا مسز۔ میں نے کہا، جے این یو سٹوڈنٹ۔'
چراغ نے ٹویٹ کیا: 'اپنے ایکس سے 9 سال بعد بات کی۔ اس نے کہا سیٹمیکس دیکھو۔ میں نے وجہ پوچھی تو وہ بولی، سوريہ ونشم (ایک فلم) ابھی تک آ رہی ہے۔'
ڈیکے نے ٹویٹ کیا: 'اپنی ایکس سے 10 سال بعد بات کی۔ وہ بولی، میں آپ کی گرل فرینڈ ہی کب تھی۔'
UnfairAndLowly نے لکھا: 'میں اپنی ایکس سے 10 سال پہلے ہونے والی بات ٹویٹر پر نہیں لکھ سکتا۔ میری بیوی مجھے ٹویٹر پر فالو کرتی ہے۔'