انسٹاگرام پر کس کی تصویر سب سے زیادہ پسند کی گئی؟

گلوکارہ بیونسے کی حمل کی تصاویر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصاویر ہو گئی ہیں اور ان تصاویر نے 2016 کا ریکارڈ محض 11 گھنٹوں میں توڑا ہے۔

بہت کم لوگ ہیں جو بیونسے کے اس ریکارڈ کا مقابلہ کر سکتے ہیں لیکن وہ واحد شخصیت نہیں ہیں جن کی تصویر کو لاکھوں افراد نے پسند کیا۔

سلینا گومیز اور جینر سسٹرز کو انسٹاگرام پر مشہوری حاصل کرنے کے طریقے معلوم ہیں۔

مندرجہ ذیل وہ تصاویر ہیں جن کو لاکھوں افراد نے انسٹاگرام پر پسند کیا۔

سلینا گومیز

بیونسے نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر کا اعزاز اپنے نام کیا لیکن ان سے قبل 24 سالہ گلوکارہ کو یہ اعزاز حاصل تھا۔

سلینا کی اس تصویر کو 63 لاکھ 30 ہزار افراد نے پسند لیا۔

کینڈل جینر

کینڈل نے کم کارّیشیئن اور کانیے ویسٹ کی شادی کی تصویر کو پیچھے چھوڑا۔ 2016 کی اس تصویر میں کینڈل زمین پر لیٹی ہیں اور ان کی اس تصویر کو 36 لاکھ 50 ہزار نے پسند کیا۔

ٹیلر سوئفٹ

ٹیلر کی یہ دو تصاویر انسٹاگرام کی بہترین 10 تصاویر میں شامل ہیں۔

اس تصویر میں ٹیلر اس گلدستے کے ہمراہ کھڑی ہیں جو کانیے ویسٹ نے ان کو بھیجا۔ کانیے یہ گلدستہ معذرت کے طور پر بھیجا تھا کیونکہ انھوں نے 2009 کے ایم ٹی وی ایوارڈز میں بہترین خاتون ویڈیو ایوارڈ حاصل کرنے پر ٹیلر کو تقریر کے دوران ٹوکا تھا۔

ٹیلر کی ایک اور تصویر جس میں وہ بلی کے ہمراہ ہیں کو 25 لاکھ افراد نے پسند کیا تھا۔

کم کارڈیشیئن

2014 میں جب کم اور کانیے کی شادی ہوئی تو کم نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر ڈالر۔ اس تصویر کو 24 لاکھ 90 ہزار افراد نے پسند کیا۔

بیونسے

اگرچہ بیوسنے کو اس وقت انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والی تصویر کا اعزاز حاصل ہے لیکن 2015 میں وہ انسٹاگرام پر اس وقت سامنے آئیں جب انھوں نے اپنی 11 سالہ بیٹی بلیو آئیوی کے ہمراہ تصویر لگائی۔ اس تصویر کو 24 لاکھ 70 ہزار لوگوں نے پسند لیا۔

سلینا گومیز

سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصاویر میں سلینا ایک بار پھر اپنی پنسدیدہ سویٹر پہنے شامل ہوئی ہیں اور اس تصویر کو 24 لاکھ 10 ہزار افراد نے پسند لیا۔

کائلی جینر

اپنی بہن کینڈل سے کچھ پیچے ہیں کائلی جینر اپنی سکول کی گریجوئیشن کی تصویر کے ساتھ۔ اس تصویر کو 23 لاکھ 70 ہزار افراد نے پسند کیا۔

ٹیلر سوئفٹ

ٹیلر کی بلی کے ساتھ تصویر جس کو 23 لاکھ 80 ہزار افراد نے پسند کیا۔ ٹیلر انسٹاگرام پر نو کروڑ 60 لاکھ فولوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پہلے نمبر پر سلینا گومیز ہیں جن کے 10 کروڑ 80 لاکھ فولوورز ہیں۔