آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اوباما اور بائیڈن کی تصاویر میں تیسرا کون؟
براک اوباما کے نائب صدر جو بائیڈن نے چاہے اپنے صدر کے ساتھ بہت زیادہ وقت نہ گزارا ہو، لیکن لگتا ہے کہ انسٹاگرام کے یہ صارف ایک عرصے سے ان دونوں کا پیچھا کرتے رہے ہیں۔
انسٹا گرام پر مشہور ایک عام ’اوسط درجے‘ کے صارف ’ایورج روب‘ کی عادت ہے کہ وہ خود کو مشہور شخصیات کی تصویروں سے باہر نہیں رکھ سکتے۔ ان کی یہ تصاویر اتنی مشہور ہوئیں کی ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تک لوگوں کو ان تصویروں میں کئی سیاسی پیغامات بھی دکھائی دیے۔
اگر کوئی آپ کو بتا سکتا ہے کہ ٹائی باندھنے کا درست طریقہ کیا ہے، تو وہ پوٹس ہی ہو سکتا ہے۔
واقعی روب اتنے فِٹ نہیں ہیں جتنے براک اور بائیڈن ہیں۔
لگتا ہے اتنا دوڑنے کے بعد بھی اوباما تو ہشاش بشاش ہیں مگر روب کا حال خراب ہے۔
صدر اوباما اتنے فارغ ہیں کہ ان کے پاس ویٹ لِفٹنگ کے لیے بھی وقت ہوتا ہے۔
ہمیں لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں اوباما کے پاس مچھلیاں پکڑنے کے لیے بہت وقت ہوگا۔