بپن راوت انڈیا کے نئے فوجی سربراہ

لیفٹننٹ جنرل بپن راوت

،تصویر کا ذریعہPTI

،تصویر کا کیپشنبپن راوت نے 11 ویں گورکھا رائفل کی پانچویں بٹالین سے سنہ 1978 میں اپنے کریئرکی ابتدا کی تھی

انڈیا کی حکومت نے لیفٹننٹ جنرل بپن راوت کو نیا آرمی چیف نامزد کرتے ہوئے ایئر فورس سمیت دیگر اہم عسکری عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔

جنرل بپن راوت یکم جنوری کو موجودہ آرمی چیف دلبیر سنگھ سہاگ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انڈین فوج کی کمان سنبھالیں گے۔

نامزد آرمی چیف بپن راوت اس سے پہلے انڈیا کے وائس آرمی چیف کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔

بپن راوت نے 11 ویں گورکھا رائفل کی پانچویں بٹالین سے سنہ 1978 میں اپنے کریئرکی ابتدا کی تھی۔

انڈیا کی حکومت نے ایئر مارشل بی ایس دھنوا کو فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کیا ہے۔

ایئر مارشل بی ایس دھنوا انڈیا کی فضائیہ کے موجودہ سربراہ اروپ راہا کی جگہ لیں گے۔

اس کے علاوہ سنیچر کو دو دیگر اہم عہدوں کے لیے نئے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

جھارکھنڈ کیڈر کے آئی پی ایس افسر راجیو جین اگلے آئی بی چیف بنائے گئے ہیں اور انل دھسمانا کو انڈیا کی انٹیلیجنس ایجنسی 'را' کا سربراہ بنانے کا اعلان کیا گیا۔