’ساتھیوں کو تو بتائیں کیا ہو رہا ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ممبئی حملوں کے بارے میں رپورٹ جاری کرنے سے پہلے ان کی جماعت سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی پنجاب حکومت کو سرکاری طور پر کچھ بتایا گیا۔ یہ بات انہوں نے شریف فارم ہاؤس رائے ونڈ روڈ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔اس موقع پر ان کے بھائی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ ’ممبئی حملوں کی کیا تفتیش ہورہی ہے۔اس واقعہ کے کیا عوامل سامنے آئے ہیں ہمیں کچھ معلوم نہیں ہے‘۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ ہندوستان کو تفتیش کی رپورٹ دے رہے ہیں،کم از کم اپنے ساتھیوں کو جو قوم ہیں، عوام ہیں ان کو تو بتائیں کہ کیا ہو رہا ہے‘۔ مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ ’یہ چھپا کر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ عوام میں اضطراب کی کیفیت ہوتی ہے کہ ان سے ہر چیزچھپائی جاتی ہے اور کچھ بتایا نہیں جاتا‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تفتیش شفاف ہو اور کچھ چھپایا نہ جائے اور اگر کوئی ایسے عناصر موجود ہیں جنہوں نے پاکستان کو یہاں تک لا کھڑا کیا ہے تو انہیں سامنے لایا جائے اور معاملے کا تدارک ہونا چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ ان کی اطلاع کے مطابق پنجاب حکومت کو ممبئی حملوں میں ہونے والی پیش رفت یا تفتیش کے بارے میں کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی گئی ہے جبکہ ان کے بقول وفاقی حکومت نے اس بارے میں خود انہیں بھی’بریف‘ نہیں کیا۔ |
اسی بارے میں ’ممبئی رپورٹ، پاکستان کی سنجیدگی کی مظہر‘12 February, 2009 | پاکستان ’سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں بنا‘12 February, 2009 | پاکستان بیشتر دہشتگردی پاکستان سے: براؤن14 December, 2008 | پاکستان ’جماعتہ الدعوۃ پر پابندی لگائی جائے‘10 December, 2008 | پاکستان پہلے والی لسٹ میں کون کون مطلوب تھے05 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||