BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 January, 2009, 17:28 GMT 22:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سترہویں ترمیم، کمیٹی بنانے پر اتفاق

زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے
حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز سترہویں ترمیم کے خاتمے کےلیے ایک آئینی کمیٹی بنانے پر متفق ہوگئے ہیں۔

یہ اتفاق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کے درمیان جمعہ کی شب ایوان صدر علیحدگی میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران ممکن ہوا۔

ایوان صدر کے ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، اس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بلخصوص صوبہ پنجاب کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے سترہویں ترمیم کے خاتمے کے لیے ایک مسودہ حکومت کو پیش کیا ہے۔

ملاقات میں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی ختم کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب کے گورنر سلمان تاثر کی طرف سے حکومتی معاملات میں بےجا مداخلت اور ضلعی ناظمین کے معاملے پر بھی بات کی گئی۔

ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس سال مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے بارے میں بھی بات کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جس صوبے میں جس کی اکثریت ہے وہ دوسری جماعت اور بلخصوص دونوں جماعتوں کے ارکان کو نہیں توڑیں گے۔

مبصرین اس ملاقات کو خاصی اہمیت دے رہے کہ حکمراں جماعت اور پاکستان مسلم لیگ نون کے درمیان بڑہتی ہوئی خلیج کو کم کرے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

اس سے پہلے میاں شہباز شریف نے جو پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر بھی ہیں، پنجاب ہاؤس میں اپنی جماعت کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے صدر زرداری اور میاں شہباز شریف کے دروان ہونے والی ملاقات کو معمول کی ملاقات قرار دیا۔

پنجاب ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اُن کی جماعت اصولوں کی سیاست کر رہی ہے اور اُن کی خواہش ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے ملک کو آگے لیکر چلیں۔

میاں نواز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان مستقبل قریب میں کسی ملاقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف صدر زردای کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ یہ ملاقات مثبت اور تعمیری ہو۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد