جماعت کا اسرائیل مخالف مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار کو جماعتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلوس کی قیادت امیر جماعتِ اسلامی قاضی حسین احمد نے کی۔ جلوس کے شرکاء اتوار کی دو پہر ہی سے مزارِقائد پر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے جو اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر لیے ہوئے تھے جن میں اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے پاکستان، فلسطین اور جماعتِ اسلامی کے پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کررہے تھے۔ جلوس کے اختتام پر تبت سینٹر کے قریب جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سیدمنور حسن، کراچی کے امیر محمد حسین محنتی اور دیگر رہنماؤں نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اپنے صدارتی خطاب میں جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا کہ غزہ میں یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان اسرائیل کی شکست ہے اور وہ ہار کے ساتھ غزہ سے بھاگ رہا ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں غذائی اجناس اور ادویات کی فوری فراہمی کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کے رویے کی وجہ سے اسرائیل پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں۔ انھوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد عرب لیگ اور او آئی سی کے کردار کو مجرمانہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج امریکہ اپنی جنگ پاکستان میں لڑ رہا ہے اور فوج اس کا ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہاں پر کوئی دہشت گردی نہیں ہوگی، یہاں پر کوئی امن و امان کا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا اگر پاکستانی حکومت امریکی اتحاد سے نکل آئے اور عوام کے جذبات کی ترجمانی کرے‘۔ امیر جماعتِ اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی درندگی کی مذمت کرنا مسلمانوں کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ان کے بقول غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے عوام پر بم برسانا ظلم و بربریت کی واضح دلیل ہے اور مسلمانوں کو دہشت گرد اورانتہاپسند قرار دینے والوں کو چاہیے کہ وہ تعصب کی عینک اتار کر اسرائیلی بربریت کی بھی مذمت کریں۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ حکومت عوام سے اتحاد کرے گی تو ہماری یہ فوج پھر مجاہدین کی فوج ہوگی اور پھر دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکے گی۔ مارچ میں حصہ لینے والے شرکاء سے دیگر رہنماؤوں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پولیس اور رینجر نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے اور قانون نافذ کرنے والوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ مارچ کی وجہ سے مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی تھی جبکہ پولیس نے ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کیا تھا۔ | اسی بارے میں طالبان کی اسرائیل کو دھمکی17 January, 2009 | پاکستان یک طرفہ جنگ بندی کی تجویز پر فیصلہ آج 17 January, 2009 | آس پاس ’میرا دل رو رہا ہے‘ 16 January, 2009 | آس پاس غزہ: سفارتی کوششیں تیز، تشدد جاری16 January, 2009 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||