BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 January, 2009, 16:56 GMT 21:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’قدیر سے تعلق‘، کمپنیوں پر پابندی
’ڈاکٹر قدیر خان نے سنہ دو ہزار چار میں تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے دوسرے ممالک کو جوہری راز فروخت کیے ہیں‘
امریکہ نے ان افراد اور کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے جن کا پاکستان کے جوہری سائنسدان عبدالقدیر خان سے کسی بھی طرح کا تعلق ہے۔

امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ تیرہ افراد اور تین کمپنیوں پر لگائی جانے والی پابندی کی وجہ ان کی ڈاکٹر قدیر خان کی جوہری ٹیکنالوجی کی مبینہ ناجائز تجارت میں’شمولیت‘ تھی۔

محکمۂ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان پابندیوں سے مستقبل میں جوہری ٹیکنالوجی کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔

محکمۂ خارجہ کے بیان کے مطابق ’اگرچہ ہمیں یقین ہے کہ ڈاکٹر قدیر کا نیٹ ورک اب فعال نہیں ہے لیکن ملکوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ڈاکٹر خان کے نیٹ ورک میں شامل لوگ یا پھر ایسے لوگ جو جوہری ٹیکنالوجی کی غیر قانونی منتقلی کا ارادہ رکھتے ہیں، مستقبل میں حساس جوہری معلومات یا آلات کی فراہمی کا ذریعہ نہ بن سکیں‘۔

ڈاکٹر قدیر خان نے سنہ دو ہزار چار میں تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے دوسرے ممالک کو جوہری راز فروخت کیے ہیں۔اس اعتراف کے بعد اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے انہیں معاف کر دیا تھا اور ڈاکٹر قدیر تب سے اب تک اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔

جھوٹ کا ماضی
ڈاکٹر قدیر خان، فوج اور سمگلِنگ
ڈاکٹر عبدالقدیر خان ڈاکٹر قدیر کامؤقف
کیا پاکستان سچ کا متحمل ہو سکتا ہے؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد