BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 January, 2009, 15:32 GMT 20:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنگ کا امکان نہیں: شجاع پاشا
آئی ایس آئی کے سربراہ
آئی ایس آئی کے سربراہ نے کہا کہ بھارت ممبئی حملوں کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے
پاکستان کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹنینٹ جنرل احمد شجاح پاشا نے کہا کہ ممبئی حملوں کی بنیاد پر ہندوستان کے ساتھ جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جرمن میگزین سپیگل میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو کے مطابق نے کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ دہشت گردی سے ہے نہ کہ ہندوستان سے۔

لیفٹننٹ جنرل شجاع پاشا نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کوئی سمجھے کہ ہم دیوانے ہیں مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہم بالکل پاگل ہیں۔ ہم جانتے ہیں دہشت گردی ہم سب کی دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دھماکوں کے فوراً بعد ہندوستان جانے والے تھے مگر بیشتر لوگ اس کے حق میں نہیں تھے۔ انہوں نے اس الزام کو بھی مسترد کیا کہ آئی ایس آئی حکومت کے قابو سے باہر ہے۔

مسٹر احمد شجاح پاشا نے موجودہ حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ’فوج کے سربراہ اور مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکومت کی کامیابی بہت ضروری ہے۔ ورنہ اس ملک میں بہت مشکلات ہوں گی۔ اگر کوئی ایسا ہے جو اس جمہوری حکومت کی حمایت نہیں کرتا تو وہ موجودہ صورتحال کو سمجھ نہیں پا رہا۔ میں صدر کو باقاعدگی کے ساتھ رپورٹ کرتا ہوں اور ان کے احکامات پر عمل کرتا ہوں۔‘

بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے منگل کے روز کہا تھا کہ ممبئی کے حملہ آوروں کو کچھ پاکستان ایجنسیوں کی مدد حاصل تھی۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پاکستان پر دہشت گردی کو سٹیٹ پالیسی کے طور پر آگے بڑھانے کے ذریعے کے طور پر استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔

تاہم آئی ایس آئی کے سربراہ نے کہا کہ بھارت اس بات کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے کہ ممبئی حملوں کے پیچھے آئی ایس آئی کے حمایت یافتہ عناصر کا ہاتھ ہے۔

’انہوں نے ہمیں کچھ نہیں دیا، کوئی نمبر، کوئی رابطہ لنک، کوئی نام، کچھ بھی تو نہیں۔ یہ انتہائی قابلِِ افسوس ہے۔‘

اسی بارے میں
’جنگ تباہی کا راستہ ہے‘
03 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد