BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 November, 2008, 05:48 GMT 10:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جہاد کونسل: ممبئی حملوں کی مذمت

سید صلاح الدین جہاد کونسل کی اہم رکن حزب المجاہدین کے سربراہ ہیں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں برسرپیکار لگ بھگ ایک درجن کشمیری عسکری تنظیموں پر مشتمل اتحاد متحدہ جہاد کونسل نے ممبئی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جہاد کونسل ان حملوں میں ملوث نہیں ہے۔

متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جہاد کونسل یا اس میں شامل کوئی بھی تنظیم ممبئی بم حملوں میں ملوث نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ’میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ متحدہ جہاد کونسل یا اس کی کوئی رکن تنظیم ممبئی حملوں میں ملوث نہیں ہے۔‘

ان کا کہنا ہے’متحدہ جہاد کونسل کے ضابطہ اخلاق کے مطابق عام شہریوں کو نشانا بنانا ایک جرم ہے اور یہ کہ کسی بھی عسکری تنظیم یا عسکریت پسند کو یہ اجازت نہیں کہ وہ کسی عام شہری کو نشانہ بنائے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’متحدہ جہاد کونسل کی کارروائیاں بھارت کے زیر انتظام کشمیر تک ہی محدود ہیں اور یہ کہ ہمارا ہدف صرف بھارتی فوج ، ان کی تنصیبات اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار ہیں۔‘

سید صلاح الدین نے ’ جو کشمیری عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ بھی ہیں’ اپنے بیان میں ممبئی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عام شہریوں کی ہلاکتو پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لواحقین کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں اور یہ کہ ہم ان کے غم کو محسوس کرسکتے ہیں کیوں کہ بیان کے الفاظ میں کشمیری عوام گذشتہ بیس برسوں سے ایسی ہی صورت حال سے گزر رہے ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں برسرپیکار متحدہ جہاد کونسل لگ بھگ ایک درجن کشمیری عسکری تنظیموں پر مشتمل اتحاد ہے اور ان میں سید صلاح الدین کی حزب المجاہدین ہی اہم اور سب سے بڑی تنظیم ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد