وزیرستان میں بم دھماکہ، بچے ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک سکریپ بم پھٹنے کے نتیجے میں پانچ بچے ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار چچازاد بھائی بھی شامل ہیں۔ جنوبی وزیر ستان کے صدرمقام وانا میں پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک افسر محمد فاروق نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کی شام وانا سے دس کلو میٹر دور مغرب کی جانب واقع قصبے اعظم وارسک میں دو سگی بھائیوں زاہد اللہ اور وحید اللہ کے گھر کے قریب کھیت میں پڑے ایک ناکارہ بم کو اٹھا کر گھر لے آئے۔ اطلاعات کے مطابق بچوں نے بم کو گھر میں رکھ دیا جہاں وہ ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ اس کے نتیجے میں پانچ بچے ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ مسٹر محمد فاروق کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زاہد اللہ اور وحید اللہ کے دو دو بچے شامل ہیں۔ پانچواں بچہ ان کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کریپ بم پھٹنے سے کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں خیبر ایجنسی اعلٰی اہلکار اغوا21 October, 2008 | پاکستان ’60 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا‘18 October, 2008 | پاکستان اورکزئی ایجنسی میں آٹھ قبائلی ہلاک23 October, 2008 | پاکستان افغان دراندازی ہو رہی ہے: میجر طارق 23 October, 2008 | پاکستان سوات میں پولیس اہلکار کا سر قلم23 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||