BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 October, 2008, 14:10 GMT 19:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ شروع

 قاضی حسین احمد
خودکش دھماکےملک کے مسائل کا حل نہیں ہے: قاضی حسین احمد
جماعت اسلامی نے ملک میں بدامنی؛بے روزگاری اور حکومت کی پالیسوں کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے ٹرین مارچ کا آغاز کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی قاضی حُسین احمد کی قیادت میں ٹرین مارچ پشاور سے لاہور کے لیے روانہ ہوگیا۔ پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن پر جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں نے ٹرین مارچ میں حصہ لیا۔انہوں نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر موجوہ حکومت کی پالیسوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر قاضی حُسین احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں امریکی مداخلت کے باعث امن و امان کی صورتحال تباہ ہو رہی ہے جبکہ حکومت کی پالیسوں کے نتیجہ میں عوام فوج اور حکومت کے درمیان نفرت کی خلیج بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان میں بدامنی کی موجودہ لہر میں بھارت اور امریکہ ملوث ہے اور ایک منظم سازش کے تحت دھماکے کر کے عوام کو غیر منظم کیا جا رہا ہے۔

قاضی حسین احمد نے کہا کہ خودکش دھماکےملک کے مسائل کا حال نہیں اور نہ ہی اس قسم کی کارروائی کے ذریعے صورتحال میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی تسلط کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں لیکن پاکستانی حکمران بھارت کی خوشنودی کے لیے کشمیری عوام کو مایوس کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
قاضی، فضل: مختلف بیانات
04 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد