’طیارہ فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک امریکی جاسوس طیارگر کر تباہ ہوگیا ہے۔ فوج کے ایک ترجمان میجر مراد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ کہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارے پر کسی قسم کا حملہ نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے ان اطلاعات کی تردید کی تھی کہ اس کا بغیر پائلٹ کا کوئی جاسوس طیارہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں تباہ ہو گیا ہے۔ ادھر جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارہ گرانے کی ذمہ داری ملا نذیر گروپ کے مقامی طالبان نے قبول کی ہے۔ گروپ کے ایک ترجمان لالہ وزیر نے بی بی سی کو بتایا کہ امریکی جاسوس طیارہ ان کے ’مجاہدین‘ نے مار گرایا ہے۔انہوں نے دعوٰی کیا کہ سولہ ستمبر کو بھی ایک جاسوس طیارے کو نشانہ بنایا گیا تھا جو سرحد کے قریب مچاداد کوٹ میں گرا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق فوجیوں نے طیارے کے ملبے کو انگور اڈہ کے قریب فوجی کیمپ منتقل کردیا ہے۔ انگوراڈہ میں مقامی لوگوں کہنا ہے کہ امریکی جاسوس طیارہ علاقے کے جنوبی حصے میں واقع زوبہ کے پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق طیارے کا وزن نہیں تھا، یہ بہت ہلکا طیارہ تھا اور صرف پانچ افراد اس کا ملبہ ہٹا سکتے تھے۔ منگل کی رات امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ امریکہ کا کوئی جاسوسی طیارہ تباہ نہیں ہوا ہے۔ اس پہلے برطانوی اور امریکی خبر رساں اداروں، رائٹر اور ایسوسی ایٹڈ پریس نے خفیہ ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ پائلٹ کے بغیر امریکی جاسوس طیارہ پاکستان کے قبائلی جنوبی وزیرستان کے گاؤں جلال خیل میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پاکستانی فوج نے منگل کی شام امریکی جاسوس طیارے کو مار گرایا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر کےمطابق جاسوس طیارہ جنوبی وزیرستان کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ رائٹر کے مطابق مقامی قبائل نے طیارے کو مار گرایا تھا۔ | اسی بارے میں بش زرداری ملاقات:’فوج کی کارکردگی پرغور‘ 23 September, 2008 | پاکستان باجوڑ حملہ امریکہ نے کیا:پاکستان16 May, 2008 | پاکستان ایک اور امریکی حملہ، بارہ ہلاک12 September, 2008 | پاکستان امریکی جاسوسی فضا سے، زمین پر پاکستان مضبوط12 September, 2008 | پاکستان جنوبی وزیرستان: تازہ میزائل حملہ17 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||