BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بش، من موہن سے ملاقاتیں متوقع

صدر منتخب ہونے کے بعد مسٹر زرداری پہلی مرتبہ امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری بائيس ستمبر کو نیویارک پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی کے تریسٹھویں سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس سولہ ستمبر کو شروع ہوا ہے اور اس میں تئیس ستمبر سے دنیا کے سربراہان مملکت، وزراۓ اعظم اور نائب وزراۓ اعظم اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوۓ خطاب کریں گے۔

صدر زرداری کا خطاب پچیس ستمبر کو ہوگا جبکہ توقع ہے کہ صدر بش تئیس ستمبر کو تقریر کریں گے۔ اقوام متحدہ سے بحیثیت صدر یہ جارج بش کا آخری خطاب ہوگا۔

مقامی میڈیا نے پاکستانی سفارتی حلقوں کےحوالے سے بتایا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور صدر بش کی ملاقات چوبیس ستمبر کو اقوام متحدہ میں ہوگی۔

صدر زرداری اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کریں گے۔مبصرین پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں موجودہ کشیدگی کے پیش نظر ان ملاقاتوں کو کافی اہیمت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی خصوصی فوجی دستوں کی زمینی اور فضائی کارروائیوں پر اب تک اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی طرف سے کوئي ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

تاہم گزشتہ پیر کو سکریٹری جنرل کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ سیکریٹری جنرل چاہتے ہیں کہ ان کارروائیوں میں کم سے کم عام شہریوں کی جانوں کا زیاں ہونا چاہیے۔

مسٹر زرداری کے اعزاز میں نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے ایک عشائیہ بھی ہونا تھا جسے صدر زرداری کی خواہش پر منسوخ کردیا گيا ہے-

صدر زرداری کی بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ سے بھی چوبیس ستمبر کو ملاقات متوقع ہے۔ مسٹر سنگھ جنرل اسمبلی سے چھبیس ستمبر کو خطاب کریں گے۔

جنرل اسمبلی کے سلانہ اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے صدر دفاتر کے سامنے اور آس پاس ہزاروں لوگ اپنی اپنی حکومتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے منظم کرتے ہیں۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مشرق وسطی کی صورتحال، مسئلہ فلسطین اور افغانستان کی صورتحال ایجنڈے پر ہے۔

اجلاس کے دوسرے روز یعنی چوبیس ستمبر کو افغانستان کے صدر حامد کرزئي بھی خطاب کریں گے- صدر آصف علی زرداری کی ان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

پاکستان کا صدر منتخب ہونے کے بعد مسٹر زرداری پہلی مرتبہ امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد