سرحد اسمبلی کے رکن ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع ہری پور میں حکام کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر اور سرحد اسمبلی کے رکن اختر نواز خان ایک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام کلابٹ کے علاقے میں افطاری سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے پیش آیا۔ ہری پور پولیس کے ایک اہلکار بشیر نے بی بی سی کو بتایا کہ اختر نواز خان ایک جنازے میں شرکت کے بعد گھر جارہے تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے محافظ شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش مرحوم کے ورثا کے حوالے کردی ہے۔ پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخشانہ قرار دیا ہے۔ اختر نواز خان فروری دو ہزار آٹھ کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہری پور سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور بعد میں حکمران جماعت عوامی نشینل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ مرحوم دو ہزار دو کے عام انتخابات میں بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور ایم ایم اے کے حکومت میں صوبائی وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ جمعیت علماء پاکستان کے بھی مرکزی عہدیدار رہ چکے تھے۔ | اسی بارے میں سرحد: نئے صدارتی انتخاب کا مطالبہ10 September, 2008 | پاکستان سرحد اسمبلی: دِکھا کر ووٹ ڈالنے پر بحث07 September, 2008 | پاکستان سرحد: زرداری کے حق میں قرارداد 25 August, 2008 | پاکستان اور اب سرحد میں بھی عدم اعتماد12 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||