BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 August, 2008, 03:48 GMT 08:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امن مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ

’ کشمیر کا مسئلہ وہاں کے عوام کی رائے کے مطابق حل ہونا چاہیے‘
پاکستان اور بھارت کے لوگوں کے درمیان رابطے کے لیئے کام کرنے والی تنظیم پاک انڈیا پیس فورم نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مذاکرات شروع کریں کیونکہ یہ مذاکرات کشمیر میں جلتی ہوئی صورتحال پر برف کا کام کر سکتے ہیں۔

کراچی میں فورم کے رہنما آئی اے رحمان، ایم بی نقوی اور انیس ہارون نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سن دو ہزار تین سے قیامِ امن کے لیے اعتماد کی بحالی کے کئی اقدامات پر اتفاق کیا گیا مگر بدقسمتی سے دونوں حکومتوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔

آئی اے رحمان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کے مسائل پر توجہ دے اور جو امن مذاکرات اٹکے ہوئے ہیں اور لٹک لٹک چل رہا ہے اس میں بہتری لائیں۔

ان کے مطابق فورم کا موقف ہے کہ کشمیر کا مسئلہ وہاں کے عوام کی رائے کے مطابق حل ہونا چاہیے وہ رائے کیسے معلوم ہوسکتی ہے جب دونوں طرف کے کشمیریوں کو آپس میں ملنے ہی نہیں دیا جاتا ہے۔ حکومتوں کو چاہیئے کہ صرف آپس میں ہی مذاکرات نہ کریں اس میں کشمیریوں کو بھی شامل کریں۔

انسانی حقوق کمیشن کے سینئر رہنما ایم بی نقوی کا کہنا ہے کہ اس فورم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پورے خطے میں اچھے تعلقات ہوں تاکہ سماجی اور معاشی ترقی ہوسکے۔ پاکستان سری لنکا، بنگلاش دیش اور بھارت میں یورپی یونین کی طرز پر معاشی اور سیاسی سماجی تعلقات ہونے چاہئیں۔

پاک انڈیا پیس فورم کی جانب سے دونوں ممالک میں کنونشن منعقد کیے جاتے ہیں، جس میں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کے درمیان حائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد