BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 August, 2008, 00:00 GMT 05:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پارلیمان کو بائی پاس نہ کریں‘

نواز اور زرداری
جلا وطن حکومت کے تصور کو ختم کریں: مشاہد
پاکستان مسلم لیگ قاف کے جنرل سیکریٹری سید مشاہد حسین نے حکومتی اتحاد سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں رہ کر فیصلے کرے اور ’جلا وطن‘ حکومت کے تصور کو ختم کیا جائے۔

یہ بات انہوں نے منگل کے روز مسلم لیگ قاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا ’خدارا پاکستان میں بیٹھ کر اور پارلیمنٹ میں فیصلے کریں اور پارلیمنٹ کو بائی پاس نہ کریں۔ جلا وطن حکومت کے تصور کو ختم کریں۔ یہ ملک سے باہر چلیں جاتے ہیں اور دورے پر پاکستان آتے ہیں‘۔

مشاہد حسین نے کہا کہ حکومتی اتحاد مشاورت اور مفاہمت کے ساتھ پارلیمنٹ میں فیصلے کرے۔ انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ عوام کو مایوسی سے نکالنے کے لیے متبادل وژن اور متبادل قیادت دینی ہے جو اس وقت بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قوم میں اور سول سوسائٹی میں بڑی جان ہے اور اگر مایوسی آتی ہے تو قائدین سے آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد نے بلوچستان کے مسئلے کے حل کا وعدہ کیا تھا اور اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے صدر کے استعفے کے بارے میں کہا کہ وہ یہ پاکستان کے جمہوری سیاسی نظام کا بہت بڑا امتحان تھا اور اس امتحان میں سب سر خرو ہوئے بشمول سیاسی نظام اور صدر مشرف۔ ’ایک صاف ستھرا، قانونی اور آئینی طریقے سےصدر کا ایگزٹ ہوا ہے اور ماضی کی طرح گند نہیں پڑا‘۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومتی اتحاد کا امتحان ہے کہ کس طریقے سے وہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہراتے چاہے وہ کرپشن ہو یا محاذ آرائی ہو۔ دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کسی طرح قومی مفاہمت کو آگے لے کر چلتے ہیں۔ انہوں نہ یقین دلایا کہ کسی بھی مسئلے پر مسلم لیگ قاف ان کی رہنمائی بھی کرے گی اور تعاون بھی کرے گی بشرطیکہ ان کو ساتھ لے کر چلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ قاف کی پالیسی کمیٹی اسی ہفتے تشکیل دے دی جائے گی۔ اور جمعرات کو سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور وہ سیاست میں اپنا کردار نبھائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد