فرقہ وارانہ وارداتوں میں تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ وارداتوں میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ہلاک ہونے والے دو افراد کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے اور ایک شخص کا تعلق اہل سنت سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس تھانہ سٹی کے سربراہ عبدالغفور نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کو دوپہر نامعلوم افراد نے صدر بازار میں فائرنگ کرکے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے سیدالحسن شاہ کو ہلاک کر دیا۔ جمعہ کے شام کو آٹھ بجے کے قریب ڈیرہ شہر کے مغربی حصہ میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افتخار حسین لغاری پر نامعلوم افراد نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔پولیس کے مطابق افتخار حسین پی ٹی سی ایل میں ایس ڈی او تھے۔ تھانہ سٹی کے سربراہ کے مطابق اس سے پہلے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات بھی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے کوٹلی امام کے سامنے اہل سنت سے تعلق رکھنے والے عمران نامی شخص کو ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے تلاشی کا عمل شروع کیا ہے لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں ایف سی اور پولیس کی نفری میں اضافہ کردیاگیا ہے۔اور ڈیرہ سرکلر روڈ پر پولیس نے گشت شروع کردیا گیا ہے۔ یادرہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان فرقہ وارانہ فسادات کے لحاظ سے انتہائی حساس علاقہ ہے گزشتہ چند مہینوں سے ایک دوسرے پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔اس واقعہ سے دو دن پہلے سنی اور شیعہ مشترکہ امن کمیٹی کا اجلاس بھی ہواتھا جس میں فسادت پر قابو پانے کی کوششوں پر اتفاق ہوا تھا۔ | اسی بارے میں ڈی آئی خان میں ایک شخص قتل29 June, 2008 | پاکستان ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خودکش حملہ13 July, 2008 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکہ، پانچ ہلاک06 June, 2008 | پاکستان ٹانک:پولیس چوکی پرطالبان کا حملہ08 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||