BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 July, 2008, 14:40 GMT 19:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان، ڈھائی ہزار گھوسٹ سکول

بہت سے سکولوں میں صرف ایک ہی استاد ہے۔
بلوچستان کے وزیر تعلیم شفیق احمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت ساڑھے تین ہزار اساتذہ اور ڈھائی ہزار سکول ایسے ہیں جن کا وجود صرف کاغذوں میں ہے۔

منگل کے روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ صوبے کے چھ سو دینی مدرسوں میں ڈھائی لاکھ طلبہ کیلئے پرائمری اور مڈل کی کلاسیں شروع کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ 1400 ایسے پرائمری سکول ہیں جہاں بچے درختوں کے سائے میں پڑھتے ہیں اور 5000 ایسے سکول ہیں جہاں ایک استاد پڑھتا ہے۔

ان کے مطابق گزشتہ سال کے بجٹ کا 14 فیصد حصہ تعلیم کے شعبے کے لیے مختص کیا گیا جبکہ صرف 2 فیصد حصہ جاری ہوا لیکن مالی مشکلات کے باوجود مارچ2009ءسے بارویں جماعت تک مفت درسی کتب فراہم کرنے کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق بلوچستان میں ضرورت کے مطابق وسائل تعلیم پر خرچ نہیں کئے جا رہے۔

مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ہزار کے قریب ایسے سکول میں جہاں بچوں کی تعداد کے تناسب سے استاد میسر نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال محکمہ میں کم از کم 2500 افراد مختلف حیثیتوں سے بھرتی کیے جائیں گے جن میں پرائمری اساتذہ کی تعداد 1500 کے قریب ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو ضلعی ناظم کے ’چنگل‘ سے نکالنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دس کیڈٹ کالج قائم کئے جارہے ہیں۔اسی طرح صوبہ کے مختلف شہروں میں آٹھ نئے پولی ٹیکنیکل کالج قائم کئے جارہے ہیں جس سے فنی تعلیم حاصل کرنے کے مزید مواقع میسر ہونگے۔

’اس مالی سال کے دوران گرلز کالجز کے لیے مزید پانچ سو خواتین اسٹاف مہیا کیا جائے گا۔‘

گھوسٹ سکولوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ’میری کوشش ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چھ سو مدرسوں کو مڈل کا درجہ دیا جائے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد