کمانڈر ’ٹریفک حادثے میں ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ملا نذیر گروپ کے مقامی طالبان کے ایک اھم جنگی کمانڈر مٹھا خان اپنے ایک ساتھی سمیت ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے میں چار مقامی طالبان زخمی بھی ہوگئے ہیں جن کو وانا کے ایک نجی سپتال میں داخل کردیا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے مقامی پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات دو بجے کے قریب وانا شہر سے کوئی پندرہ کلومیٹر دور مشرق کی جانب ژاڑنی کے علاقے میں ملا نذیر گروپ کے مقامی طالبان کے ایک اھم جنگی کمانڈر مٹھا خان کی گاڑی ایک گہری کھائی میں گری جس کے نتیجہ میں کمانڈر مٹھا خان اور ان کا ساتھی محمد نور ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی طالبان کو وانا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کردیا ہے۔ مقامی طالبان کا کہنا ہے کہ کمانڈر مٹھا خان معمول کے مطابق علاقے میں گشت لگا رہے تھے کہ ان کی گاڑی ایک پہاڑی سلسلے میں موڑ کاٹے ہوئے ان سے بے قابو ہوگئی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ مٹھا خان کی موت سے ملا نذیر گروپ کے مقامی قیادت کو کو کافی دھچکا لگا ہے۔ اس سے پہلے کمانڈر مٹھا خان پر وانا بازار میں ایک قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں ان کے دو ساتھی ہلاک جبکہ وہ خود شدید زخمی ہوگئے تھے جس میں میھٹا خان کی ایک انکھ بھی ضائع ہوگئ تھی۔ یاد رہے کہ مارچ دو ہزار سات میں وانا کے مقام پر غیر ملکی ازبکوں کو علاقے سے نکالنے میں کمانڈر مٹھا خان نے بہت اھم کردار ادا کیا تھا اس کے بعد مٹھا خان کو غیر ملکی ازبک سے ہر وقت خطرہ رہتا تھا۔ | اسی بارے میں زرگیری:’سکیورٹی فورسز کا کنٹرول‘18 July, 2008 | پاکستان طالبان کے خلاف قبائل متحد ہو گئے18 July, 2008 | پاکستان پاکستان: امریکی توجہ کا نیا مرکز18 July, 2008 | پاکستان وزیرستان: جاسوسی کا الزام، تین قتل18 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||