BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 July, 2008, 12:03 GMT 17:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عدالتی بحران کا اثر پوری دنیا پر‘

 فائل فوٹو
اسلام آباد میں وکلاء کے مظاہرے کا ایک منظر
آسٹریلیا میں قائم لاء ایسوسی ایشن، ایشاء پیسفک، کے نمائندہ وفد نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدالتی بحران کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں۔

جمعہ کے روز معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے صدر ماوینگ کوائی نے کہا کہ ان کے اس دورے کا مقصد پاکستان میں عدالتی بحران کا جائزہ لینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے دورے کے بعد ایک جامع رپورٹ تیار کریں گے جنہیں دنیا کے تمام ملکوں کو بھیجا جائے گا۔

ما وینگ کوائی نے کہا کہ انہوں نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو اس سال اکتوبر میں ملائشیا میں ہونے والی انٹرنیشنل لاء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان کے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور اُن سے پاکستان میں عدالتی بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

اس موقع پر وکیل رہنما اطہر من اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم ایشاء کی بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے اور مختلف ملکوں کی پچیس سے زیادہ نیشنل بار کونسل اس کی رُکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اُسی وقت ہی ہوسکتی ہے جب دو نومبر سنہ دو ہزار سات کی عدلیہ کو بغیر کسی شرط کے بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف آئین نے ہی پورے ملک کو یکجا کیا ہوا ہے۔

اطہر من اللہ نے جمعرات کے روز کراچی میں پی سی او کے تحت معرض وجود میں آنے والی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے سندھ ہائی کورٹ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وکلاء کی گرفتاری کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری سولہ مہینوں سے آئین کی بالادستی کے جدوجہد کر رہی ہے۔

پاکستان بار کونسل کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق اس تنظیم کا پانچ رُکنی وفد اکیس جولائی تک پاکستان میں قیام کرے گا اور اپنے قیام کے دوران وہ سندھ ہائی کورٹ کے معزول چیف جسٹس صبیح الدین احمد اور پی سی او کے تحت حلف نہ اُٹھانے والے سندھ ہائی کورٹ کے دیگر ججوں کے ساتھ ملاقات کرے گا۔

اعتزاز احسناعتزاز کا موبائل پیغام
’میں اعتزاز احسن آپ سے مخاطب ہوں‘
اعتزاز احسناعتزاز کا خط
جنوری کے آخر میں ایک جیوڈیشل بس
اعتزاز احسن اور جسٹس افتخارعدلیہ کی آزادی
لانگ مارچ کا تیسرا اور آخری مرحلہ
وکلاء کا احتجاج وکلاء کا احتجاج
ججوں کی بحالی کے لیے وکلاء کا احتجاج جاری
کراچیکراچی میں تشدد
بدھ کو کراچی میں کئی گاڑیاں نذرِ آتش کی گئیں
دراب پٹیل ایوارڈ
وکلاء برادری کا یہ ایوارڈ منیرملک نے وصول کیا
وکلاء کی ہڑتالہفتہ اظہار یکجہتی
کراچی میں وکلاء کا مکمل بائیکاٹ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد