افغانستان: امریکی فوج میں اضافے پر غور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع اس بات غور کررہی ہے کہ افغانستان میں مزید فوجیں بھیج دی جائیں۔ گزشتہ روز واشنگٹن میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کے معاملے میں دیر کی بجائے عجلت سے کام لیا جائے لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ یہ افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد کے بارے میں امریکی پالیسی میں واضح تبدیلی کا اشارہ ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ اضافہ اسی سال ہو سکتا ہے کیونکہ امریکہ عراق میں اپنی فوجوں کی تعداد میں کمی کرنے پر غور کر رہا ہے۔ وزیردفاع روبرٹ گیٹس نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں کی ایک وجہ پاکستان میں طالبان پر پڑنے والے دباؤ میں کمی ہے۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے اتحادی افواج کی طرف سے اپنے طور پر پاکستان میں کارروائی کی افواہوں کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔ دوسری جانب عراق میں امریکی فوجوں میں کمی کی بات بھی ہوئی۔ امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائکل ملن نے کہا کہ ہم عراق میں اس سال کے اندر مزید کمی پر غور کررہے ہیں اور خبردار کیا کہ افغانستان میں خطرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ | اسی بارے میں شادی کی تقریب پر امریکی بمباری14 July, 2008 | آس پاس امریکی فوجیوں نے چوکی خالی کردی16 July, 2008 | آس پاس افغانستان دھماکہ، اکیس ہلاک13 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||