BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 June, 2008, 05:43 GMT 10:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہنگو میں فائرنگ سے چار ہلاکتیں

ہنگو(فائل فوٹو)
ہنگو میں ایف سی، پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے(فائل فوٹو)
صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں پولیس کا کہنا ہے کہ بعض نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اہل تشیع فرقہ سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

اس واقعہ کے بعد ہنگو بازار مکمل طور پر بند ہوگیا ہے جبکہ شہر میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

ہنگو کے سپرٹینڈنٹ پولیس محمد قریش نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کی صبح سوا آٹھ بجے ہنگو کی ایک کاروباری شخصیت انصار علی اپنے بھتیجے، محافظ اور ڈرائیور کے ہمراہ بازار میں کھڑے تھے کہ گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس سے چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔

ان کے مطابق حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم پولیس نے ان کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔

پولیس سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ہنگو شہر میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرنٹیئر کانسٹبلری اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق اہل تشیع سے ہے۔ فرقہ وارانہ فسادات سے متاثرہ قبائلی علاقے کرم ایجنسی سے متصل ضلع ہنگو کو بھی فرقہ وارانہ لحاظ سے ایک حساس علاقہ قرار دیا جاتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد