ٹنڈو آدم میں بم دھماکہ: ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کے ضلع سا نگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص ہلاک اور بیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سانگھڑ کے ضلعی پولیس افسر ولی اللہ دل کےمطابق یہ دھماکہ ٹنڈو آدم کی گھاس منڈی کے قریب واقع ایک ہوٹل میں بارہ بجے کے قریب ہوا۔ مقامی عینی شاہدین کےمطابق حاجی امان اللہ افغانی کے چائے ہوٹل کے اندر ہونے والے بم دھماکے کی آواز پوے شہر میں سنی گئی۔ دھماکے میں ہوٹل مالک حاجی امان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ سانگھڑ پولیس کےمطابق ہوٹل مالک حاجی امان نےانہیں اپنے بیان میں بتایا ہے کہ صبح دھماکے سے قبل دو آدمی ان کی ہوٹل کےاندر آئے انہوں نے اپنا سامان کمرے کے اندر رکھا ،چائے پی اور سامان کے بغیر واپس چلے گئے۔ان دونوں آدمیوں کی روانگی کے بعد ایک بڑا دھماکہ ہوا۔ ٹنڈو آدم میں دھماکے کے بعد شہریوں نے اپنا کاروبار بند کردیا اور جلوس کی صورت میں دھماکے کی جگہ پہنچ گئے۔ انہوں نے پولیس کے خلاف نعریبازی کی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹنڈو آدم دھماکے میں زخمی افراد کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔جہاں ایک تیرہ سالہ لڑکا سراج الدین ہلاک ہوگیا ہے جبکہ مقامی ہسپتال کے مطابق بیس افراد زخمی ہیں ان میں ہوٹل مالک حاجی امان بھی شامل ہیں۔ سانگھڑ پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ولی اللہ دل کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ ٹیم کو حیدرآباد سے طلب کیا گیا ہے اور انہوں نے بم کی ساخت اور دھماکہ خیز مادہ کے بارے میں اپنی رپورٹ ابھی دینا ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ کے مطابق ٹنڈو آدم بم دھماکے میں تخریبکاری کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس نے دو افراد کو شک کی بناء پر گرفتار بھی کر لیا ہے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکہ، پانچ ہلاک06 June, 2008 | پاکستان راولپنڈی: ’بم حملے کا منصوبہ ناکام‘06 June, 2008 | پاکستان پشاور، باڑہ میں بم دھماکے، 3 ہلاک24 May, 2008 | پاکستان ملتان: بم نصب کرنے والے کا خاکہ17 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||