BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 June, 2008, 08:02 GMT 13:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسمبلی کی کارروائی ’ویب‘ پر
قومی اسبملی کی کارروائی براہ راست نشر کیئے جانے کی بھی تجویز زیر غور ہے
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی نے ایوان کی کارکردگی سے متعلق معلومات عوام خصوصاً میڈیا کی دلچسپی کے لیئے اسمبلی کی ویب سائٹ پر مہیا کر دیں ہیں۔

قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر اب لوگوں کو اس دن کے ایجنڈے، قانون سازی اور وقفہ سوالات سے متعلق معلومات باآسانی دستیاب ہوں گی۔ اس اقدام سے توقع ہے کہ عوام خصوصا صحافیوں کو سہولت رہے گی۔

ایک غیرسرکاری تنظیم پیلڈیٹ نے بھی اس فیصلے پر اسمبلی کی سپیکر فہمیدہ مرزا کی تعریف کی ہے۔ تنظیم کے احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ایوان عوام کے مزید قریب ہوگا اور اس کی کارروائی شفاف ہوسکے گی۔

ویب سائٹ پر درج آج شام کے اجلاس میں اسمبلی میں باجوڑ ایجنسی میں امریکہ مئزائل حملے، حیدرآباد ہوائی اڈے کی بندش، ضلعی حکومتوں میں بڑھتی بدعنوانی اور ٹیلفون کالز کے بڑھتے ہوئے نرخ پر بحث ہوگی۔

ویب سائٹ پر اس سے قبل محض اراکین اور کمیٹیوں کی تفصیل اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے مصروفیات جیسی بنیادی معلومات فراہم کرتی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد