BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 June, 2008, 11:51 GMT 16:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ سے2 ہلاک

بارودی سرنگ
ہلاک ہونے والوں کے پاؤں بارودی سرنگ پر پڑ گئے تھے
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں جعفر آباد کے سرحد علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ دھماکہ پٹ فیڈر کینال کے قریب آر ڈی دو سو اٹھانوے کے قریب پیش آیا ہے۔ جعفر آباد کے ڈپٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس عزیز جاکھرانی نے بتایا ہے کہ دونوں افراد نہر عبور کرکے واپس آ رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بشیر احمد اور فتح دین نامی کے پاؤں بارودی سرنگ پر پڑ گئے تھے جس سے بارودی سرنگ پھٹ گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ان لوگوں کی مقامی قبیلے کے لوگوں سے پرانی دشمنی چلی آرہی ہے لیکن اب تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا ہے یا وہ انجانے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے۔

یاد رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں سکریب میں دھماکے سے پانچ بچے ہلاک اور ایک خاتون سمیت پانچ بچے زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے گزشتہ روز مستونگ شہر میں ایک ڈاکٹر کے گھر کے سامنے دھماکہ ہوا تھا جس سے مکان کی دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔

پناہ گزینبلوچ سمینار
اقتدار عوام کو منتقل کریں: بلوچ رہنما
وکلاء کا احتجاج کوئٹہبلوچستان احتجاج
شٹر ڈاؤن ہڑتال اور وکلاء کے احتجاجی مظاہرے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد