ایم کیو ایم، اے این پی مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ قومی مومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز سنیچر کی رات کو کراچی میں اے این پی کے صوبائی صدر دفتر میں ہوا جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ ایم کیو ایم اور اے این پی کے درمیان تلخی کراچی میں بارہ مئی کے واقعات کے بعد پیدا ہوئی تھی جس میں اے این پی نے الزام لگایا تھا کہ ایم کیو ایم بارہ مئی کے قتل و غارت کے واقعات میں ملوث ہے، جن میں چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم ایم کیو ایم نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔ اس سے پہلے اے این پی کے صوبائی صدر شاہی سید نے ایم کیو ایم سے مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرکزی قیادت اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔ سنیچر کو ایم کیو ایم کا چار رکنی وفد ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں مردان ہاؤس پہنچا جہاں ان کی ملاقات اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سے ہوئی جبکہ اے این پی کی صوبائی قیادت بھی موجود تھی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ شعیب بخاری، بابر غوری اور وسیم اختر تھے۔ دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بارہ مئی کے واقعات کی آزادانہ اور بلاامتیاز عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے اور جن ملزمان کا تعین ہو، انہیں دونوں جماعتیں مل کر سزا دلوائیں گی۔ مذاکرات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ایک ہی ملاقات میں تمام معاملات طے پا جائیں گے تو وہ غلطی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی ملاقات ہے اور ابھی ملاقاتوں کا سلسلہ آگے بھی چلے گا۔ ان کے بقول کراچی سب کا شہر ہے اور سب کو مل جل کر اس شہر کے امن اور بھلائی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی کے معاملے پر سوات اور دِیر میں پختون بزرگوں سے بات چیت کی ہے اور اگر وہ کراچی میں بات نہیں کرتے تو یہ پختونوں کے ساتھ زیادتی ہوتی اور مفاہمتی عمل کو دھچکا پہنچنے کا خدشہ تھا۔ ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اے این پی، ایم کیو ایم کی ماضی میں کچھ عرصے اچھے تعلقات رہے ہیں لیکن پھر سازش کے تحت دونوں جماعتوں کو الگ کیا گیا لیکن آج عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ دونوں جماعتیں پھر قریب آرہی ہیں۔ اس سے قبل اسفند یار ولی اور ایم کیو ایم کے خودساختہ جلاوطن قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفون پر بات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی یکجہتی اور سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ | اسی بارے میں چیف جسٹس کی واپسی، ہنگاموں میں 34 ہلاک12 May, 2007 | پاکستان کراچی کے عوام صرف کچلے جانے کے لیے؟14 May, 2007 | پاکستان کراچی:وکلاء میں تصادم، ہنگامے09 April, 2008 | پاکستان بارہ مئی: سال بھر سے رکا ہوا دن12 May, 2008 | پاکستان ایم کیو ایم خواتین پر حملہ و تشدد 12 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||