BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 May, 2008, 09:38 GMT 14:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مواخذے پر فیصلہ مشاورت کے بعد‘

پرویز مشرف
صدر کے استعفی کے بارے میں حکومت کو کوئی اطلاع نہیں ہے: وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا مواخذہ کوئی فرد نہیں کر سکتا بلکہ ان کے مواخذے کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے کرے گی۔

جمعرات کے روز پارلینمٹ ہاؤس میں اطلاعات و نشریات کے بارے میں سینٹ کی مجلس قائمہ میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی اقدام نہیں کرے گی۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ ایوان صدر میں موجودہ حکومت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں تو وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمہوری قوتوں کے خلاف ہمیشہ سازشیں ہوتی رہی ہیں اور حکمراں اتحاد ان سازشوں کا مل کر مقابلہ کرے گا۔

شیری رحمان نے کہا کہ موجوزہ آئینی پیکج پر جمہوری قوتوں کو اعتراض نہیں ہوگا اور ان جمہوری قوتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد آئینی پیکج کا بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انیس سو تہتر کا آئین اپنی اصلی حالت میں بحال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی جمہوری طریقہ کار میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے تاکہ مسائل کو بہتر طریقے سے ادا کیا جا سکے۔

صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاستی اداروں کے سربراہوں کے درمیان ملاقات معمول کی کارروائی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ صدر کے استعفی کے بارے میں حکومت کو کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سینٹ کی مجلس قائمہ میں سرکاری خبر رساں ادارے کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات تجویز کیےگئے۔

سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس متحدہ مجلس علم کے سینیٹر لیاقت بنگلزئی کی صدارت میں ہوا اور اجلاس میں وزارت اطلاعات کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد