BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 May, 2008, 10:07 GMT 15:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ناظم ق لیگ کا مگر کنٹرول فریال کا‘

فریال تالپور
کچھ حلقے فریال کو سندھ کا ڈیفیکٹو چیف منسٹر سمجھتے ہیں
بینظیر بھٹو کے آبائی حلقے این اے دوسو سات لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے سے پہلے ہی لاڑکانہ میں فریال کے نام کا سکہ رائج ہوچکا تھا۔ وہ آصف علی زرداری کی بہن ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی بہنوں کی نگران ہیں۔

فریال پیپلزپارٹی کی پہلی خاتون امیدوار ہیں جو لاڑکانہ کے این اے دو سو سات کے حلقے سے بلامقابلہ کامیاب ہوئی ہیں۔ وہ بینظیر بھٹو کے آبائی گھر نوڈیرو کے بھٹو ہاؤس میں رہتی ہیں اور انہی بلٹ پروف گاڑیوں میں گھومتی ہیں جو بینظیر بھٹو کے زیر استعمال رہی ہیں۔

نوڈیرو ہاؤس میں شام دیر تک خواتین کی ایک بڑی تعداد اپنی اپنی عرضی لیے فریال کے انتظار میں بیٹھی تھی۔ نوڈیرو ہاؤس میں بڑے دروازے کے قریب بینظیر بھٹو نے عوام کے لیے ایک ہال مخصوص کیا تھا جہاں امیر ہو یا غریب انہیں بیٹھنے کے لیے کرسی، پینے کے لیے پانی اور چائے ضرور ملتی ہے۔

بعض لوگ فریال تالپور کو سندھ میں ڈیفیکٹو چیف منسٹر سمجھتے ہیں۔ ان کے مقرر کردہ افسران کسی وزیر مشیر کی شکایات اور سفارشات پر تبدیل نہیں ہوتے۔ اندرون سندھ ترقیاتی منصوبے فریال کی نظروں سے ہوتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں مگر انہوں نے بی بی سی سے بات چیت میں اس تاثر کو رد کیا اور کہا کہ وہ حکمراں نہیں عوام کی خادم ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے نوابشاہ کے عوام کی بھی خدمت کی تھی اور وہ لاڑکانہ کے عوام کی بھی خدمت کریں گی۔

ڈیفیکٹو چیف منسٹر
 بعض لوگ فریال تالپور کو سندھ میں ڈیفیکٹو چیف منسٹر سمجھتے ہیں۔ان کے مقرر کردہ افسران کسی وزیر مشیر کی شکایات اور سفارشات پر تبدیل نہیں ہوتے ۔اندرون سندھ ترقیاتی منصوبے فریال کی نظروں سے ہوتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں

فریال تالپور قریباً بارہ سال قبل عملی سیاسی میدان میں تب نمودار ہوئیں جب ان کے بھائی آصف زرداری، ان کے والد حاکم علی زرداری اور ان کے شوہر میر منور تالپور بدعنوانیوں کے درجنوں مقدمات میں جیل بھیج دیےگئے تھے۔

فریال تالپور نوابشاہ کی دو بار ضلعی ناظمہ بنیں اور انہوں نے اپنے آبائی حلقے کو شدید مخالفت کے ایسے دنوں میں سنبھالے رکھا جب گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ہاتھوں سے بینظیر بھٹو کا آبائی حلقہ لاڑکانہ بھی نکل چکل تھا۔

اگرچہ لاڑکانہ کا ضلعی ناظم اب بھی مسلم لیگ قاف کا ہے مگر عملی طور پر تمام حکومتی کام فریال تالپور سنبھال چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن امان ان کی پہلی ترجیح ہے اور لوگوں کو روزگار، صحت اور تعلیم کو بھی وہ اہمیت دیتی ہیں۔

لاڑکانہ کے این اے دو سات حلقے کی ایک روایت رہی ہے کہ وہاں سے منتخب رکن پاکستان کے وزیراعظم بنتے رہے ہیں کیا اس بار بھی یہ تسلسل جاری رہےگا؟ اس سوال کےجواب میں فریال نے واضح کیا کہ وہ وزیراعظم کی امیدوار نہیں ہیں۔وہ صرف لاڑکانہ میں اپنے حلقے پر توجہ مرکوز کریں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد