چیف جسٹس سندھ کی تبدیلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس افضل سومرو کو ہٹا کر وفاقی شریعت کورٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔ موجودہ طریقۂ کار کے مطابق ان کی ریٹائرمنٹ دو ہزار تیرہ میں ہونی ہے۔ وفاقی وزرات قانون نے اس تقرری کا نوٹیفکیشن جمعرات کی شام جاری کیا گیا ہے۔ جس کے تحت جسٹس عزیز اللہ میمن کو وقتی طور پر چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ وہ جسٹس افضل سومرو کے بعد سینئر ترین جج ہیں۔ گورنر سندھ عشرت العباد نے رات گئے جسٹس عزیز اللہ میمن سے ان کی نئی ذمہ داریوں کا حلف لیا۔ جسٹس عزیز اللہ میمن سن دو ہزار دو میں ہائی کورٹ میں مقرر کیے گئے سینیارٹی لسٹ کے مطابق ان کی ریٹائرمنٹ کا سال دو ہزار نو ہے۔ واضح رہے کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل انور منصور خان نے سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس محمد افضل سومرو کے خلاف مس کنڈکٹ کی درخواست دائر کی ہوئی ہے۔ اسی ریفرنس کے بعد سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا تھا کہ جسٹس افضل سومرو عدالتی کام نہ کریں۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صبیح الدین احمد کی معزولی کے بعد عبوری آئینی حکم کے تحت حلف لینے والے جسٹس افضل سومرو کو چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ وہ انیس سو ننانوے میں ہائی کورٹ کے جج بنے تھے۔ عدلیہ کے موجودہ سیٹ اپ میں وہ پہلے سینئر جج ہیں جنہیں ہٹایا گیا ہے۔ | اسی بارے میں سندھ ہائی کورٹ کی بینکوں کو ہدایت09 May, 2008 | پاکستان سندھ ہائی کورٹ بار کا احتجاج17 April, 2008 | پاکستان سندھ ہائی کورٹ کے راستے بندرہیں گے23 September, 2007 | پاکستان بارہ مئی: ’سندھ ہائی کورٹ کا گھیراؤ‘10 September, 2007 | پاکستان سندھ ہائی کورٹ میں دو لاپتہ پیش05 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||