متنازعہ جنرل کی تعیناتی،فیصلہ واپس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے متنازعہ شخصیت میجر جنرل جے ہوڈ کو پاکستان میں تعینات کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ہی اس موضوع پر ایک بیان میں امید ظاہر کی تھی کہ امریکہ پاکستانی عوام کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔ میجر جنرل جے ہوڈ پاکستان میں تعیناتی سے قبل گوانتانامو بے کے متنازعہ قید خانے کے کمانڈر رہ چکے ہیں جہاں ان پر اسلام اور قرآن کی بےحرمتی اور قیدیوں سے ناروا سلوک کا الزام لگتا رہا ہے۔
انہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون میں بہتری لانے کے لیے تعینات کیا جارہا تھا۔ تاہم پاکستانی ذرائع ابلاغ میں ان کی تقرری پر کڑی تنقید ہوئی جس کے بعد نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی فوج نے انہیں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ جنرل ہوڈ پاکستان میں موجود نہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی حکومت پاکستانی جذبات کا خیال رکھتے ہوئے اس تعیناتی پر غور کرے گی۔ اخبار کے مطابق اس فیصلہ کا ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق جنرل ہوڈ کو اب کمانڈ ہیڈکواٹر میں ایک دوسری نہایت اہم ذمہ داری دینے پر غور ہو رہا ہے جس کے تحت وہ پاکستان سمیت چوبیس دیگر ممالک میں امریکی سکیورٹی مفادات پر نظر رکھیں گے۔ انہیں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں دفاعی نمائندے کے طور پر تعنیات کیا جانا تھا جو پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون اور تربیت کا انتظام سنبھالتا ہے۔ | اسی بارے میں گوانتانامو قیدی، کیس خارج05 June, 2007 | آس پاس پانی میں لکھے لفظ انگارے ہیں27 August, 2007 | آس پاس گوانتانامو بے کا مستقبل داؤ پر05 December, 2007 | آس پاس ’گوانتانامو قیدی، عراق میں ہلاک‘07 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||