BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 March, 2008, 16:46 GMT 21:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حساس ادارے کے افسران قتل

فائل فوٹو
حال ہی میں لاہور میں ایف آئی اے کی عمارت پر بھی حملہ ہوا تھا (فائل فوٹو)
کراچی میں جمعرات کی شب پاکستان کے حساس ادارے انٹیلیجنس بیورو کے دو افسران کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

یہ واقعہ اُس وقت ہوا جب یہ دونوں افسران ڈیوٹی ختم کر کے اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

پولیس کے متعلقہ افسر سلمان احمد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے انٹیلیجنس بیورو کے افسران کو روکا اور اُن سے کچھ دیر تک بات چیت کرتے رہے۔ اسی دوران انہوں نے فائرنگ کر دی جس سے دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اس سے یہ لگتا ہے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کرنے سے پہلے اُن کی شناخت کی تصدیق کی تھی۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تلاشی کے دوران اُن کی جیبوں سے آئی بی کے کارڈ برآمد ہوئے جن کی مدد سے اُن کی شناخت انسپکٹر ابراھیم اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر فضل الرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ضابطہ کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لائی گئیں، جہاں حساس ادارے کے افسران بھی پہنچ گئے اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی۔

ڈی ایس پی سلمان احمد کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ ’ٹارگٹ کلنگ‘ کا واقعہ ظاہر ہوتا ہے اور پولیس اس کے محرکات معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں عام انتخابات کے بعد سے ’ٹارگٹ کلنگ‘ کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور مارچ کے مہینے میں اب تک 77 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔ تاہم کراچی میں ایک طویل عرصہ کے بعد کسی حساس ادارے کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد