خیرپورمیں فائرنگ، رینجرز طلب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کے ضلع خیرپور میں مذہبی تصادم کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور پولیس نے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عید میلادالنبی کے حوالے سے سندھ کے ضلع خیرپورشہر میں سپاہِ صحابہ کا جلوس جیسے ہی ختم ہوا تو شیعہ علاقہ نئوگوٹھ سے ان پر فائرنگ کی گئی جس پر جوابی فائرنگ بھی ہوئی۔ شیعہ اور سنی گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پا لیا۔ پولیس نےفریقین کے دس افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دس زخمی افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ مظاہرین نے پولیس کی دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او خیر پور فدا مستوئی نے وائرلیس پیغام کے ذریعے تمام تھانوں کے اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی ایک بڑی تعداد شہر میں پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ | اسی بارے میں ہنگو شہرمیں کشیدگی، فائرنگ 10 February, 2006 | پاکستان ہنگو: دھماکے اور فائرنگ، 31 ہلاک09 February, 2006 | پاکستان عاشورہ کے جلوس میں دھماکہ، 8 ہلاک 09 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||