’صوبوں کی حد تک متنوع سروے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی اردو کے لیے گلوب سکین کی طرف سے کرایا گیا سروے صوبوں کی حد تک کافی متنوع تھا۔ ہر صوبے میں اکثریت کی رائے تھی کہ صدر مشرف کے استعفے سے ملک میں استحکام آجائے گا۔ لیکن سندھ میں اس خیال کی اکثریت کی تعداد دوسرے صوبوں کی نسبت کمزور تھی۔ اس خیال کے حامل افراد صوبۂ سرحد میں سب سے زیادہ تھے کہ بینظیر بھٹو کے قتل میں سرکاری ایجینسیاں یا ان سے قریبی لوگ ملوث ہیں۔ صوبہ سرحد میں یہ رائے رکھنے والے افراد کی تعداد 48 فیصد تھی جبکہ سندھ میں اسی خیال کے حامل 46 فیصد تھے اور بلوچستان میں صرف 30 فیصد افراد نے اس خیال کی تائید کی۔ پاکستان کی صورتِ حال میں اگلے چھ ماہ میں بہتری کے سوال پر سب سے کم پُرامید سندھ کے رائے دہندگان تھے جن کی تعداد 38 فیصد تھی۔ تاہم بلوچستان میں 76 فیصد، پنجاب اور سرحد میں 53 افراد کی رائے تھی کہ اگلے چھ میں پاکستان کی صورتِ حال بہتر ہوجائے گی۔ | اسی بارے میں ’پاکستان بچانا ہےتو فوج کو جانا ہے‘12 February, 2008 | پاکستان ’آئینی طور پر میں ابھی بھی جسٹس ہوں‘12 February, 2008 | پاکستان سول اداروں سے فوجیوں کی واپسی11 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||