زرداری دورۂ پنجاب، تفصیلات خفیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیپلز پارٹی نے سیکیورٹی کے پیش نظر اپنے شریک چیئرمین آصف علی رزداری کے پنجاب میں انتخابی مہم کے لیے دورے کو خیفہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آصف زرداری کو اس طرح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے جس طرح کی سیکیورٹی سابق وزیر اعلیْ پنجاب چودھری پرویز الہیْ کو دی جارہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے بلاول ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ آصف زرداری دس فروری کے بعد کسی بھی وقت پنجاب میں انتخابی مہم شروع کرسکتے ہیں۔ تاہم سیکیورٹی کے پیش نظر تاریخ کا اعلان نہیں کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دورے کے دوران آصف زرداری پہلا انتخابی جلسہ چودہ فروری جمرات کو فیصل آباد میں کریں گے جس کے بعد ان کے مزید جلسوں کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔ جہانگیر بدر نے بتایا کہ پارٹی کی صوبائی قیادت نے آصف زرداری کے دورہ پنجاب اور فیصل آباد جلسے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا ہے اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے سیکیورٹی کے بارے میں حکومت سے بات چیت ہورہی ہے اور حکومت سے یہی مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے تمام تقاضوں کو اس طرح پورا کیا جائے جس طرح دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے بینظیر بھٹو کی ہلاکت کی تفتیش کے بارے میں سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات کو مسترد کردیا اور ہلاکت کی چھان بین اقوام متحدہ سے کرنے کے مطالبہ کو دہرایا۔ انہوں نے مسلم لیگ قاف پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ خود قائد اعظم کی جماعت کہنے والی دراصل ’قحط لیگ‘ ہے اور اسی کی وجہ ملک میں آٹے کا قحط پڑا ہے۔ جہانگیر بدر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ قاف کے امیدوار عوام کے پاس نہیں جاتے ہیں بلکہ ان کے بینرز اور پوسٹرز ہی لگے نظر آتے ہیں۔ | اسی بارے میں ہم بھٹو کے فرزند ہیں: زرداری 09 February, 2008 | پاکستان بینظیر قتل میں کون ملوث ہے؟07 February, 2008 | پاکستان بینظیر چہلم میں ہزاروں کی شرکت07 February, 2008 | پاکستان ’چہلم کے بعد بھرپور مہم چلائیں‘06 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||