BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 January, 2008, 05:57 GMT 10:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیپلز پارٹی کا وفد امریکہ میں
رچرڈ باؤچر
ملاقات میں رچرڈ باؤچر نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں شفاف اور منصفانہ انتخابات چاہتا ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا ایک وفد ان دنوں امریکہ میں ہے جہاں وہ پارٹی کی چئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوامِ متحدہ سے کروانے اور پاکستان میں شفاف انتخابات جیسے معاملات پر بش انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکاروں سے بات چیت کر رہا ہے۔

وفد کی ایک رکن شیری رحمان نے واشنگٹن میں ہمارے نامہ نگار براجیش اوپادھئے کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ وفد کی ملاقات امریکہ کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈ باؤچر سے بھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا ملاقات میں وفد نے امریکی نائب وزیرِ خارجہ سے مطالبہ کیا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوامِ متحدہ کے ذریعے کرائی جائیں۔ ’ ہم نے ان سے مطالبہ کیا کہ امریکہ اس میں اپنا کردار ادا کرے۔‘

شیری رحمان نے بتایا کہ 18 فروری کو ہونے والے انتخابات پر بھی بات ہوئی اور ’ہم نے مطالبہ کیا کہ انتخابات منصفانہ، شفاف اور وقت پر ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا بھی یہی کہنا ہے کہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہونے چاہیئں، جمہوریت آنی چاہیئے اور الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیئے ’لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہیں۔‘

جب شیری رحمان سے پوچھا گیا کہ امریکہ نے انہیں کوئی یقین دہانی کرائی ہے تو ان کا کہنا تھا: ’ہم نے اپنی تشویش اور تحفضات سے انہیں آگاہ کر دیا ہے۔ ہمارا کام مطالبہ کرنا تھا جو ہم نے کر دیا۔ ویسے پاکستان کے مسائل پاکستان میں ہی حل ہوں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کیونکہ ہم یہاں ہیں اور انہوں (رچرڈ باؤچر) نے ہمیں وقت دیا اس لیے ہم نے ضروری سمجھا کہ ہم اپنے مطالبات دہرائیں۔‘

شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ نہیں لگتا کہ آزادنہ اور شفاف انتخابات کروائے جائیں۔

اسی بارے میں
جن سوالوں کا جواب نہیں
29 December, 2007 | پاکستان
’ہم نے لڑنا بند نہیں کیا‘
29 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد