BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 January, 2008, 11:30 GMT 16:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکاٹ لینڈ یارڈ، زرداری ملاقات

بے نظیر بھٹو
ستائیس دسمبر کو راولپنڈی میں لیاقت باغ میں جلسے کے بعد بے نظیر بھٹو کو قتل کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے منگل کو کراچی میں نیو سکاٹ لینڈ یارڈ کے اہلکاروں اور برطانوی ہائی کمشنر رابرٹ برنکلے سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی میں ہوئی جو لگ بھگ دو گھنٹے جاری رہی۔

ملاقات میں ہونے والی بات چیت کی تفصیل پیپلز پارٹی کی جانب سے فوری طور پر میڈیا کو جاری نہیں کی گئی ہے تاہم برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے اہلکار شہریار خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

نیو سکاٹ لینڈ یارڈ کے تفتیش کار حکومت پاکستان کی درخواست پر بے نظیر بھٹو کی ہلاکت کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان آئے ہوئے ہیں اور معاہدے کے مطابق وہ اپنی تفتیش کو صرف موت کی وجہ جاننے تک محدود رکھیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما جمیل سومرو کے مطابق آصف زرداری منگل کی شام پانچ بجے بلاول ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ اس پریس کانفرنس میں برطانوی سفارتی اور تفتیشی اہلکاروں سے ملاقات کی تفصیل سے صحافیوں کو آگاہ کریں گے۔

آصف زرداری پیر کو نوڈیرہ لاڑکانہ سے کراچی پہنچے تھے اور ان کے بارے میں بعض نجی ٹی وی چینلز نے یہ خبریں دینا شروع کردی تھیں کہ بلاول ہاؤس میں صدر پرویز مشرف کی ان سے تعزیتی ملاقات متوقع ہے جو خود کراچی کے دورے پر ہیں تاہم پارٹی رہنماؤں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔

کراچی کے صنعتی علاقے قائد آباد لانڈھی میں پیر کی شام ہوئے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔

جناح ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق رات گئے تک دس لاشیں اسپتال لائی گئی تھیں اور منگل کو دھماکے کا ایک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے بعد واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔

ہسپتال میں پچاس سے زائد زخمیوں کو داخل کیا گیا تھا جن میں سے چھ زخمیوں کی حالت اب بھی انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری طرف پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اسی بارے میں
برطانیہ سے مدد لیں گے: مشرف
02 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد