وزیر دلاور خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، ڈیرہ اسماعیل خان |  |
 | | | اپریشن کے دوران کسی قسم کی مزاحمت نہیں ہوئی |
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے ایک سرچ آپریشن کے دوران پینسٹھ افراد کوگرفتار کیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں ٹانک سے صوبائی اسمبلی کے ایک امیدوار اور محسود قبیلے کا ایک سردار بھی شامل ہیں۔ ٹانک پولیس کےایک افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ آپریشن میں فوج، ایف سی اور پولیس نے حصہ لیا۔گرفتار ہونے والوں میں ٹانک سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار نیاز محمد بھٹی اور محسود قبائل کے ایک سردار جہانگیر خان بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹانک شہر سے دس کلومیٹر جنوب کی جانب گرہ پتھر میں جہانگیر خان کے گھر کو بارود سے اڑا دیا گیا۔ اور عمر اڈہ میں ایک اسلامی مدرسے کو سیل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران کسی قسم کی مزاحمت نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ دو دن پہلے ٹانک میں شہر پر دو درجن سے زیادہ راکٹ فائر ہوئے تھے جس کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
|