BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 January, 2008, 11:26 GMT 16:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اچھی خبر کب آئے گی؟

لاہور دھماکے کے بعد
خود کش حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے
کیا کسی کو یاد ہے کہ پاکستانی عوام کو آخری بار اچھی خبر کب سننے کو ملی تھی؟

یہ سوال لاہور میں تازہ مبینہ خودکش حملے کی خبر سننے کے بعد ذہن میں آیا۔ ذہن پر کافی زور دیا، ساتھیوں سے دریافت کیا تاہم جواب کسی کو سمجھ میں نہ آیا۔

کچھ دوستوں نے تو طنزیہ طور پر بات قیام پاکستان تک پہنچا دی۔ خیر ملک بننے کے بعد بہت کچھ یقیناً اچھا بھی ہوا ہے لیکن گزشتہ ایک ڈیڑھ برس میں حالات انتہائی دگرگوں ہوئے ہیں۔

سیاسی طور پر اگر دیکھا جائے تو اچھی خبروں میں شاید پیپلز پارٹی کی سربراہ بےنظیر بھٹو اور مسلم لیگ کے رہنماء نواز شریف کی وطن واپسی، معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی گزشتہ برس جولائی میں بحالی یا پھر جنرل مشرف کا ریٹائرڈ جنرل مشرف میں تبدیل ہونا شامل ہیں۔ لیکن بحثیت قوم متفقہ خوشی کے بارے میں سوال پھر سوال ہی رہا۔

اچھی خبر کا انتظار
 سیاسی طور پر اگر دیکھا جائے تو اچھی خبروں میں شاید پیپلز پارٹی کی سربراہ بےنظیر بھٹو اور مسلم لیگ کے رہنماء نواز شریف کی وطن واپسی، معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی گزشتہ برس جولائی میں بحالی یا پھر جنرل مشرف کا ریٹائرڈ جنرل مشرف میں تبدیل ہونا شامل ہیں۔ لیکن بحثیت قوم متفقہ خوشی کے بارے میں سوال پھر سوال ہی رہا

اس کے مقابلے میں لوگ ہلاکتوں کی تعدادگن گن کر، صحافی خودکش حملوں کا پس منظر تلاش کرتے کرتے اور تحقیقاتی ادارے ان حملہ آوروں کے سر اکٹھے کرتے کرتے یقیناً تھک گئے ہوں گے۔ لیکن سلسلہ ابھی تھما نہیں۔

جمعرات کی بری خبر لاہور سے آئی۔ انیس پولیس والے اور کئی عام شہری جان کھو بیٹھے ہیں۔

حکومت کے لیے تو یقیناً ایک اور آسان راہ فرار شاید قبائلی علاقوں میں موجود شدت پسندوں پر الزام ڈال دینا ہو لیکن آج تک یہ واضع نہیں ہوسکا کہ ان تمام حملوں کے ذمہ دار صرف وہی ہیں یا کچھ اور وجہ بھی ہے۔

یہ دعویٰ کہ ہر حملہ قبائلی شدت پسندوں کی ہی کارروائی ہے، ہضم کرنا روز مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے واضع حقائق اور ثبوت سامنے نہ لانے سے شکوک و شبہات اپنی جگہ قائم ہیں۔

ایسے میں صدر پرویز مشرف کہتے ہیں کہ ذرائع ابلاغ کو اچھی اچھی باتیں بتانی چاہئیں، لوگوں میں ناامیدی نہیں پھیلانی چاہیے۔ ایسی اچھی خبر آخر میڈیا کہاں سے لائے۔ خود فرضی طور پر بنائے؟

اختتام برس حالات ایسے تھے کہ اچھے سال کی امید نہیں کی جاسکتی تھی۔ پہلے دس دن پر نظر ڈالیں تو حالات میں بظاہر کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔ایسے میں امید کس چیز کی کرنی چاہیے؟

یقیناً اچھی خبر کی جس کا امکان کم ہی دکھائی دے رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد